غزہ:6مارچ( ایجنسیز)اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے کئی فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ایک رپورٹر نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے بدر نامی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنا کر دو فضائی حملے کئے۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی کی جانب سے اس فضائی حملے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی مظاہرین کی جانب سے غباروں میں دھماکہ خیز بھر کر غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجیوں پر پھینکے جانے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج بھی غزہ پٹی پر جوابی حملے کرتی ہے۔