ایشیا کپ 2018 کے سپر-4 کا پانچواں میچ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان انتہائی دلچسپ ہوا کیونکہ یہ میچ ٹائی ہوگیا. افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محمد شہزاد کی سنچری کی بدولت 8 وکٹ کے نقصان پر 252 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم پچاسویں اوور میں ایک گیند باقی رہتے ہی 252 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔
حالانکہ ٹیم انڈیا کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب تیسرے وکٹ کے طورپرکپتان مہندرسنگھ دھونی کو امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہونا پڑا۔ دھونی ریویو بھی نہیں لے سکتے تھے، کیونکہ کے ایل راہل نے آوٹ ہونے کے بعد ریویو لے لیا تھا، جو ضائع ہوگیا تھا۔ دھونی نے آوٹ ہونے سے قبل 17 گیندوں پر8 رن بنائے۔ انہیں جاوید احمدی کی گیند