ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا پر افغانستان کی 8 وکٹ سے آسان فتح

دبئی : 27/اگست(ایجنسیز)ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو بہ آسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ 106 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان نے محض 10.1 اوور میں جیت حاصل کر لی۔ یعنی 59 گیندیں ابھی باقی تھیں۔ اس فتح کے ساتھ افغانستان کا رَن ریٹ بھی بہترین ہو گیا ہے۔

 افغانستان کے سلامی بلے بازوں رحمان اللہ گرباز (40 رن) اور حضرت اللہ جزئی (ناٹ آؤٹ 37 رن) نے بہترین شروعات دی۔ بعد ازاں ابراہیم زردان نے 15 رن اور نجیب اللہ زردان نے ناٹ آؤٹ 2 رن کا تعاون کیا۔ سری لنکا کی طرف سے صرف وانندو ہسرنگا کو ایک وکٹ ملا جنھوں نے اپنے 3 اوور میں 19 رن دیے۔ ابراہیم زردان رَن آؤٹ ہوئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading