باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز دبئی میں 80 ملین ڈالر کے بیچ فرنٹ ولا کی پراسرار خریداری کی ہے۔ یہ رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں دبئی کی سب سے بڑی ڈیل قرار دی جا رہی ہے۔
کمپنی نے امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت کے لیے اس سال کے شروع میں پام جمیرہ پر واقع جائیداد خریدی تھی۔
بلومبرگ کے مطابق مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ساحل سمندر کا ولا پام لینڈ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس میں 10 بیڈروم، ایک پرائیویٹ سپا، ان ڈور اور آؤٹ ڈور پول شامل ہیں۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق آننت امبانی کی 93 ارب ڈالر کی دولت کے تین وارثوں میں سے ایک ہے جو ایشیا میں دوسرے اور عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر ہے۔