ایشیاکپ 2018: پاکستان کا خواب چکنا چور، 37 رنوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش فائنل میں پہنچا

ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے لئے ہوئے دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ان کا خواب چکنا چور کردیا. بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے 240 رنوں کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ لیکن فتح نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 202 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی. پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز امام الحق نے 83 رن بنائے. شعیب ملک نے 30 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے، نچلے آرڈر میں بلے بازی کرنے آیے آصف علی نے 31 رن بنائے. اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا. فخرزمان اور بابراعظم اپنی ٹیم کو کوئی اہم تعاون نہیں دے سکے۔ یہی نہیں کپتان سرفرازاحمد بھی10 صرف رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان 4 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading