کیرانہ: 16 جنوری( ایجنسیز)سماج وادی پارٹی نے کیرانہ سے ناہید حسن کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ ایس پی نے ناہید کے بجائے ان کی بہن اقرا کو ٹکٹ دیا ہے۔ ہفتہ کو ہی ناہید کو یوپی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ناہید کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔
اترپردیش کے کیرانہ اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر ناہید حسن کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کل ایک خصوصی عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ پولیس نے اس کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کیرانہ پولیس کے مطابق گزشتہ سال ناہید حسن سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں ان کی والدہ تبسم حسن اور دیگر بھی شامل تھے۔