ایس پی- بی ایس پی اتحاد مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے میں رکاوٹ بنے گا

نئی دہلی ۔25۔دسمبر (ایجنسیز )اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا گٹھ بندھن نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی راہ میں بڑا روڑا بن سکتا ہے۔ دراصل ہندوستانی سیاست میں ایک پرانی کہاوت ہے کہ دہلی کا راستہ لکھنئو سے ہو کر گزرتا ہے اور اے بی پی نیوز-سی ووٹر کا سروے بھی اسی بات پر مہر لگاتا نظر آرہا ہے۔اے بی پی نیوز-سی ووٹر کے سروے کے مطابق، اگر ریاست میں ایس پی اور بی ایس پی کا اتحاد نہیں ہو پاتا تو این ڈی اے کو عام انتخابات میں 291 سیٹیں مل سکتی ہیں، جو کہ اکثریت سے 19 زیادہ ہوں گی۔ حالاںکہ دونوں پارٹیوں کا گٹھ بندھن قائم رہتا ہے تو 534 رکنی لوک سبھا میں این ڈی اے کی سیٹیں کم ہو کر 247 رہ جائیں گی۔ اس صورتحال میں اسے اکثریت کے لئے 25 اور اراکین پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading