ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی ”نیشنل ایکزیکیٹیو میٹ“ میں سو سے بھی زائد لیڈرس اور پروفیشنلس کی شرکت

امسال پانچ ہزار سے زائد امیدواروں کو روزگار فراہم کرنا اور دس ہزار نوجوانوں کی اسکل ٹریننگ کا عزم – عامر ادریسی

ممبئی:) پریس ریلیز ( اےا یم پی کی سالانہ ایکزیکیٹیو میٹنگ گذشتہ دنوں الما لطیفی ہال، صابو صدیق کالج آف انجینیرنگ گراﺅنڈ، بائیکلہ ممبئی میں منعقد ہوئی۔ اے ایم پی کی گورننگ کونسل، ریاستی سربراہان ، علاقائی ہیڈس (قومی و بین الاقوامی)اور مخصوص مدعوئین اس موقع پر موجود تھے۔ اس میٹنگ کا انعقاد سال ۸۱۰۲ءکے کیے گے کاموں کا جائزہ لینے اور ان سے حاصل شدہ نتائج کا تجزیہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی اس کے علاوہ اس موقع پر ۹۱۰۲ءکے منصوبوں کو ترتیب دیا گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد کو اس بات کی طرف راغب کیا گیا کہ ہم اے ایم پی کے پلیٹ فارم سے کسطرح ”کمیونٹی بلڈنگ“ اور ”نیشن بلڈنگ“کو یقینی بنا سکیں۔ میٹنگ کے اختتام ہر سال ۹۱۰۲ءکے لیے مندر ذیل قرارداد عملی سرگرمیوں کے طور پر انجام دینے کے لیے منظور کی گئیں۔
منظور کی گئی قرار داد کے مختصر نکات :۱) ۰۵۱ سے زائد چیپٹرس، ۰۰۰۲ سے زائد متحرک ممبرس اور ۰۰۰۷ سے زائد رجسٹرممبرس کی تشکیل : گذشتہ ایک دہائی میں ہم نے ۰۰۱ چیپٹرس(حلقے) تشکیل کیے ہیں آئندہ برس ہم اس میں پچاس فیصد اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ریاستی ہیڈس، چیپٹر لیڈرس اور ممبرس اس حدف کا حاصل کرنے میں بھرپور معاونت کریں گے۔ ۲) ۰۰۰۵ سے بھی زائد امیدواروں کو اے ایم پی کے جاب فئیرس (روزگار میلوں)اور جاب ڈرائیوز سے روزگار فراہم کرنا : ہم نے اب تک پچیس سے بھی زائد روزگار میلوں، دو سو پچاس سے بھی زائد جاب ڈرائیوزکے ذریعے ملک بھر میں بلکہ بیرونِ ملک بھی پندرہ ہزار سے بھی زائد امیدواروں کو ملازمت کے حصول میں مدد کی ہے۔ ہم نے پہلے ہی ۹۱۰۲ءکی ابتدائی سہ ماہی میں پانچ سے بھی زائد روزگار میلوں کے ذریعے پانچ ہزار سے بھی زائد امیدواروں کو روزگار فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے۔
۳) دس ہزار سے زائد طلبہ اور سو سے زائد کالیجس کے لیے ملازمت کی قابلیت کے تربیتی پروگرام کا انعقاد : ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ملک بھر میں پھیلے سو سے بھی زائد اقلیتی کالجوں میں دس ہزار سے بھی زائد فائنل ایئر طلبہ کو ملازمت کے حصول کے لیے درکار تربیت کے ورکشاپ اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کریں۔ ہم نے بالخصوص اس مقصد کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے دس سے زائد ریاستوںمیں پچاس سے زائد حلقوں اور کالیجیز میں پچیس سے زائد تربیت فراہم کرنے والے افراد کو تیار کرنا ہے اسے ہم ہمارے ”انٹرویو کریکتھان“ (انٹرویو میں کامیابی کے طریقے )کی طرز پر منعقد کریں گے۔ ۴) ملک کے مختلف حصوں میں سو سے بھی زائد کرئیر گائیڈنس (تعلیمی رہنمائی) کے سیمینار کا انعقاد کرنا : ہم نے اے ایم پی کے تحت تعلیمی رہنمائی کے سیمینار کا سلسلہ ملک بھر میں شروع کیا اور اب تک ملک بھر میں پچاس سے زائد شہروں میں دس ہزار سے بھی زائد طلبہ نے اس سے استفادہ کیا ہے۔ امسال ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سو سے زائد شہروں میں مختلف مضامین کی مناسبت سے تعلیمی رہنمائی کے سیمینار کے ذریعے بیس ہزار سے بھی زائد طلبہ کو فائدہ پہنچائیں گے۔ ۵) دس ہزار نوجوانوں کو مہارت کی تربیت : ہم نے ہمارے نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت دینے کی ابتداءکی ہے اور ہمارے شریک اداروں ’فن فرسٹ گلوبل ، آئی سی آئی سی آئی ٹریننگ اکیڈمی ‘و دیگر اداروں کے اشتراک سےسات سو سے زائد نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کی ہے۔ ہم اسے اور بڑے پیمانے پر دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دینے کا حدف مقرر کیا ہے۔ ۶) اے ایم پی قانونی سیل (لیگل سیل)کا قیام : یہ ہمارا ایک پرانا پروجیکٹ ہے جس پر ہم ابھی تک کوئی عملی کام نہیں کرسکے۔ اس کے ذریعے ہمارا مقصد ملت کے نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔ امسال ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم چند اہم قانون داں افراد کی مدد سے اس سیل کی تشکیل کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کے پیشِ نظر اس سمت میں مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ ۷) اے ایم پی مینٹرشپ پروجیکٹ : اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم قومی سطح پر ہمارے نوجوانوں کی تعلیمی اور عملی زندگی میں کامیابی کے حصول میں ایک انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ امسال ہم ایسے رہنماﺅں کی شناخت کریں گے جو اس پروجیٹ کو عملی طور پر شروع کرسکیں۔ ۸) اے ایم پی اور اس کی عملی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ خاتون پروفیشنلس کی شمولیت : الحمد للہ !اے ایم پی ملک و بیرون ملک تیزی سے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھاتی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بہنیں آگے آئیں اور ہمارے بزرگوں نے ملت کے جن خطرات کا سامنا کرنے کی تلقین کی ہے اس میں حصہ داری کے لیے اس انقلاب کا حصہ بنیں ۔ اس کے لیے ہم قومی سطح پر ہماری بہنوں کی شمولیت کے لیے مخصوص اقدامات کریں گے۔ ۹) اشتراک اور معاونت : اےا یم پی کا ایک اہم مقصد دیگر فلاحی تنظیموں، این جی اوز اور حکومتی ایجنسیوں کے اشتراک سے مختلف سرگرمیوں کو انجام دینا ہے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ سکیں۔ ہم چاہیں گے کہ ہم میں سے ہر ایک ایسی تنظیموں کی نشاندہی کریں اور انھیں اپنے مشن، وژن اور پروجیکٹس سے متعارف کرائیں۔ ۰۱) کمیونٹی کے لیے معاشی ترقیاتی منصوبہ بندی (ای ڈی پی) : معاشی ترقی کا پروجیکٹ اے ایم پی کا اب تک کا سب سے اہم اور اولوالعزمی کا پروجیکٹ ہے اور اس کے ذریعے ہم کمیونٹی کے غریب ترین افراد تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے تیس فیصد افرا د کو بہتر آمدنی والے طبقے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اس پروجیکٹ پر اور بہتر طور پر کام کریں اور آئندہ برس یہ پروجیکٹ ہماری اولین ترجیحات میں ہوگا۔ ۱۱) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری : ہمارے معاشی ترقیاتی پروجیکٹ کے تحت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مسلم تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور حکومت اور حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ مضبوط اشتراک کے لیے کوشش کریں گے۔ مزید اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملی و قومی استحکام کے لیے ہر ممبر اپنے طور پر معاونت کرے گا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یا تو اے ایم پی خود اپنا چیمبرس آف کامرس قائم کریگا یا بھی کسی موجودہ ادارے کے اشتراک سے اس طرح کی سرگرمیاں انجام دی جائیں تاکہ پروجیکٹ کی ابتداءکے لیے لگنے والے وقت کو بچایا جاسکے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading