ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب زلزلہ

تہران۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں جمعہ کو زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مبدا ملک کے واحد نیوکلیئر پاور پلانٹ سے محض 50 کیلومیٹر (30 میل) کی دوری پر نوٹ کیا گیا۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع وصول نہیں ہوئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ 5.1 کی شدت کا زلزلہ شہر بورزجان کے 44 کیلومیٹر جنوب مشرق میں 38 کیلومیٹر کی گہرائی میں پیش آیا۔ یہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 45 کیلومیٹر مشرق کا حصہ ہے۔ ایرانی حکام نے ابتداء میں 4.9 کی شدت بتائی تھی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading