کویت کی منا الاحمدی آئل ریفائنری پر تیسری مرتبہ ڈرون حملے ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کے متعدد آپریشنل یونٹس میں آگ لگنے کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے چیف آف سٹاف کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنرل رینڈی فوری طور پر امریکی فوج کے 41ویں چیف آف سٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔‘
جمعہ کی صبح سویرے متعدد ڈرون حملوں کے بعد کویت کی ایک اہم منا الاحمدی آئل ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔تاہم اس حملے میں انتظامیہ کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
منا الاحمدی ریفائنری جو مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی ریفائنریوں میں سے ایک ہے روزانہ تقریباً تین لاکھ 46 ہزار بیرل تک تیل صاف کرنے یا ریفائن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کویت میں تین بڑی آئل ریفائنریاں ہیں۔ پانچ ہفتوں پر مشتمل تنازع کے دوران منا الاحمدی ریفائنری کو اس سے پہلے بھی دو بار ایرانی ڈرونز نے نشانہ بنایا تھا۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہنگامی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں ریفائنری کے 39 آپریشنل یونٹس میں سے بعض میں لگی آگ پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔بیان میں مزید کہا کہ متاثرہ علاقے میں ہوا کے معیار کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اب تک مقامی ماحول پر کوئی اثر نہیں پڑا۔