ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی نئی لہر داغنے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر آپریشن وعدۂ صادق تھری میں میزائلوں اور ڈرونز کی نویں لہر داغی ہے۔

اسی دوران خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے بھی ویڈیوز شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ یہ ایرانی ڈرونز کی ہیں جو عراق کے علاقے دیالہ کے آسمان سے گزر رہے ہیں، جو اسرائیل کی جانب سے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس کا تعلق ایرانی حملوں کی اس نئی لہر سے ہے یا نہیں۔

ایرانی حملوں کے بعد حیفا ریفائنری کا کام روک دیا گیا ہے: اسرائیلی میڈیا
ٹائمز آف اسرائیل نے بازان آئل کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد حیفا ریفائنری کا کام روک دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے

ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کرنے کا اعلان، اسرائیلی نیوز چینلز کو عمارتیں خالی کرنے کا انتباہ
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے لانچ کیے گئے میزائلوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیلی ٹی وی سٹیشن چینل 12 اور چینل 14 کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading