یوروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار ٹام بینٹ کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل حملے متوقع ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ ایران کی جانب سے تازہ حملے جاری ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے: آئی ڈی ایف کا دعویٰ
اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔ملک بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور آئی ڈی ایف نے اسرائیلی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایران کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیل میں پانچ افراد معمولی زخمی
اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کی جانب سے تازہ ایرانی حملوں کے بعد جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی اسرائیل میں ایک بس پارکنگ ایریا پر میزائل گرنے سے پانچ افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق دیگر مقامات پر کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔