ایران میں انسانی حقوق کی جانی مانی وکیل نسرین سوتودہ کو 38 سال کی قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا ملی ہے ۔ نسرین کے والد رضا خاندان نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ نسرین کو یہ سزا قومی سکیورٹی کے مد نظر اور ایران کے سپریم لیڈر کی بے عزتی کرنے کی وجہ سے دی گئی ہے ۔
ایران کی نیوز ایجنسی کی مانیں تو انہوں نے قومی سکیورٹی کے نام پر لوگوں کو بھڑکایا اور سپریم لیڈر کے اعزاز میں گستاخی کی ، جس کے چلتے یہ سزا انہیں دی گئی ہے ۔
نسرین ایران میں خواتین کے سر ڈھکنے کے خلاف کھلے عام مظاہرے کر چکی ہیں ۔ اس کو لے کر بھی وہ وہاں کے ایک طبقے کے نشانے پر کافی وقت سے رہی ہیں ۔ رضا کے فیس بک پوسٹ کے مطابق انہیں 2016 میں بھی پانچ سال کی سزا دی جا چکی ہے ۔ بتا دیں کہ نسرین نے اپنی پوری زندگی خواتین کے حقوق کے لئے گذاری ہے ۔
#IranHumanRightsLawyer #Sentenced #38YearsPrison #UrduNewsHindSamachar