ایئر انڈیا کی پائلٹ کا کمانڈر پر جنسی استحصال کا الزام

نئی دہلی، 15 مئی . سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی ایک خاتون پائلٹ نے اپنے سینئر پائلٹ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ معاملے کی اندرونی جانچ کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔خاتون پائلٹ نے اس سلسلے کمپنی کے منیجمنٹ کو خط لکھ کر شکایت کی ہے۔ واقعہ حیدرآباد کا ہے جہاں وہ ملزم کے ساتھ ٹریننگ پر گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ ملزم کمانڈر پائلٹ تربیت پوری ہونے کے بعد اسے ایک ریستوران میں ڈنر کے لئے لے گیا۔متاثرہ نے بتایا کہ ڈنر پر کمانڈر نے بتانا شروع کیا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے کتنا مایوس ہے اور اس کے بعد خاتون پائلٹ سے اس کی ازدواجی زندگی کے بارے میں نجی سوالات پوچھنے لگا جو اسے ٹھیک نہیں لگے۔ جب ملزم حد سے تجاوز کرنے لگا تو متاثرہ نے کیب بلا لی۔ اس نے لکھا ہے کہ کیب کے لئے انتظام کا آدھا گھنٹہ اور بھی برا گزرا۔ وہ خود کو پوری طرح بے عزت اور ڈری ہوئی محسوس کررہی تھی۔ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے اس تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ معاملے کی اندرونی جانچ شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a comment