یوگی کے وزیر نے دیا مضحکہ خیز بیان، کہا ’’لیڈر کو پڑھا لکھا ہونے کی ضرورت نہیں‘
اتر پردیش حکومت میں وزیر برائے جیل جے کے سنگھ جیکی نے کہا کہ ’’لیڈر کوئی پڑھا لکھا ہو، اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں وزیر ہوں، میرے پاس پرائیویٹ سکریٹری ہوتا ہے، اسٹاف ہوتا ہے۔ جیل مجھے تھوڑی چلانی ہے۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بیٹھے ہیں، جیلر بیٹھے ہیں۔ انھیں چلانی ہے۔‘‘
#WATCH Sitapur: UP Minister for Jail, JK Singh Jaiki says, "Neta koi padha likha ho, iski usko avashyakta nahi, main mantri hun mere paas niji sachiv hota hai, staff hota hai…jail mujhe thodi chalani hai, jail ke adhikshak baithe hain, jailor baithe hain,unhe chalani hai"(28.1) pic.twitter.com/DlXqCofAvI
— ANI UP (@ANINewsUP) January 29, 2020
سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن نے بھی بی جے پی کیا جوائن
بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ ساتھ ہی ان کی بہن نے بھی بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں ان دونوں نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کی۔
Saina Nehwal's sister Chandranshu also joined BJP https://t.co/UwmOe8Hify pic.twitter.com/29BDF4G2QW
— ANI (@ANI) January 29, 2020
بی جے پی رہنما پرویش ورما نے پھر دیا متنازعہ بیان، کیجریوال کو بتایا نکسلی
دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے رہنما پرویش ورما نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے، انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نکسلی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا، ’’اروند کیجریوال نٹورلال ہیں وہ باتوں کو گھوما پھرا کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، عوام جانتی ہے کہ انہوں نے کتنے لیڈروں پر الزام لگائے اور پھر معافی مانگی، وہ شاہین باغ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جس طرح نکسلی کام کرتا ہے ویسے دہلی کا وزیر اعلی بھی کام کرتا ہے‘‘ـ
بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے بی جے پی جوائن کرنے کا کیا فیصلہ
بیڈمنٹن کی مشہور و معروف کھلاڑی سائنا نہوال نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جلد ہی وہ باضابطہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی کی رکنیت اختیار کریں گی۔
Delhi: Badminton Player Saina Nehwal to join BJP shortly pic.twitter.com/qOQoCgudgw
— ANI (@ANI) January 29, 2020
خستہ حال معیشت کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو گھیرا
ملک کی خستہ حال معیشت کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو گھیرا ہے، انہوں نے کہا مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو بد سے بدتر حالت میں پہنچا دیا ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’مودی اور ان کے اقتصادی مشیروں کی ڈریم ٹیم نے ملک کی معیشت کو بد سے بدتر حالت میں پہنچا دیا ہے، پہلے ملک کی جی ڈی پی 7.5 فیصد پر تھی اور افراط زر 3.5 پر تھی، ابھی جی ڈی پی 3.5 فیصد پر ہے اور افراط زر 7.5 فیصد پر ہے، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے پاس کوئی بھی ائيڈيا نہیں ہے کہ 2020 کے بجٹ میں کیا کریں‘‘۔
Modi & his dream team of economic advisors have literally turned the economy around.
Earlier:
GDP: 7.5%
Inflation: 3.5%Now:
GDP: 3.5%
Inflation: 7.5%The PM & FM have absolutely no idea what to do next. #Budget2020
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 29, 2020
نربھیا کیس: مجرم مکیش کی عرضی خارج، پھانسی کا راستہ آسان
نربھیا کیس میں قصوروار مکیش کی رحم کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قصوروار نے صدر جمہوریہ کے سامنے سبھی دستاویزات رکھے تھے جسے دھیان میں رکھ کر صدر جمہوریہ نے اپنا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ عرضی خارج کیے جانے کے بعد پھانسی کا راستہ آسان ہو گیا ہے جو کہ یکم فروری کو طے ہے۔
Supreme Court dismisses petition (of 2012 Delhi gangrape convict Mukesh) and says there is no merit in the contention, alleged torture can't be a ground, all documents were placed before the President & he had taken them into consideration. pic.twitter.com/1C9dFrZrlE
— ANI (@ANI) January 29, 2020
سی اے اے-این آر سی کو لے کر کیرالہ اسمبلی میں ہنگامہ، گورنر عارف محمد خان کے خلاف نعرہ بازی
شہریت قانون اور این آر سی کو لے کر کیرالہ اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ گورنر عارف محمد خان کے خلاف یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے نعرہ بازی کی اور ان کا راستہ روکا۔ ہنگامہ کے بعد یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
#WATCH Thiruvananthapuram: United Democratic Front (UDF) MLAs block Kerala Governor Arif Mohammad Khan as he arrives in the assembly for the budget session. CM Pinarayi Vijayan also accompanying the Governor. pic.twitter.com/oXLRgyN8Et
— ANI (@ANI) January 29, 2020
مہاراشٹر: ناسک دردناک حادثہ میں مہلوکین کی تعداد ہوئی 25، 10 لاکھ معاوضہ کا اعلان
مہاراشٹر کے ناسک میں منگل کے روز ایک بس اور ٹیمپو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حادثہ میں بس اور ٹیمپو دونوں کنوئیں میں گر گئی تھیں اور فوری طور پر راحت رسانی کا کام شروع کر دیا گیا۔ منگل کی دیر رات تک 20 ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ تقریباً 30 مسافروں کا علاج اسپتال میں جاری ہے، لیکن تازہ خبروں کے مطابق مہلوکین کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر ٹرانسپورٹ کے وزیر انل پرب نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سبھی مہلوکین کے اہل خانہ کو دس-دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Maharashtra Transport Minister Anil Parab: The accident near Nashik is very unfortunate. A compensation of Rs 10 lakhs each will be given to the kin of the deceased and free medical treatment to all the injured. https://t.co/gUiObc8ZYX
— ANI (@ANI) January 28, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو