ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ثالثی ختم، روزانہ ہوگی سماعت
سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر معاملہ پر ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آج کہہ دیا کہ اس تنازعہ کا حل نکالنے میں ثالثی کا عمل اختیار نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے کی سماعت عدالت میں اب روزانہ کی جائے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ ثالثی پینل نے حتمی نتیجہ اخذ کرنے کی سمت میں کوئی پیش رفت نہیں کیا اس لیے ثالثی کا عمل اب آگے نہیں بڑھے گا۔ ساتھ ہی چیف جسٹس نے 6 اگست سے ایودھیا کیس روزانہ سماعت کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
CJI Ranjan Gogoi says.' the mediation panel has not been able to achieve any final settlement.' https://t.co/7tjztpkJ0I
— ANI (@ANI) August 2, 2019
پرینکا گاندھی نے اناؤ متاثرہ کے حق میں لڑائی لڑنے والے پارٹی کارکنان کو کہا ’شکریہ‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ اتر پردیش میں پھیلے جنگل راج اور حکومت کی ناکامی پر ایک مہر ہے۔ اب جا کر بی جے پی نے مانا کہ انھوں نے ایک مجرم کو تحفظ دے رکھا تھا اور اسے پارٹی سے نکال کر اپنی غلطی کو سدھارنے کے لیے کم از کم ایک قدم اٹھایا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’’اناؤ کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے لڑائی لڑ رہے تمام کانگریس کارکنان اور شہریوں کا شکریہ۔‘‘
बेपनाह मुसीबतें झेल रही और दर्द से लड़ रही उन्नाव की बेटी को अब इंसाफ मिलने की उम्मीद जगी है।
उन्नाव की बेटी को न्याय दिलाने के लिए लड़ाई लड़ रहे तमाम कांग्रेस कार्यकर्ताओं और नागरिकजनों का धन्यवाद। pic.twitter.com/jBpGgnccgn
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 2, 2019
سپریم کورٹ نے اناؤ واقعہ کی شکار لڑکی کے چچا کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا سنایا حکم
اناؤ عصمت دری واقعہ کی شکار لڑکی کے چچا اس وقت رائے بریلی کی جیل میں ہیں اور سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انھیں فوراً تہاڑ جیل منتقل کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حکم اس لیے سنایا گیا ہے تاکہ رائے بریلی کی جیل میں عصمت دری متاثرہ کے چچا کو کسی خطرہ کے خدشہ کو ختم کیا جا سکے۔
Unnao rape case: Supreme Court orders immediate transfer of rape survivor's uncle from Rae Bareli jail to Tihar jail in Delhi pic.twitter.com/zKT8rq67Op
— ANI (@ANI) August 2, 2019
رویش کمار ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ سے سرفراز، 12 سال بعد کسی ہندوستانی صحافی کو ملا یہ اعزاز
ہندی صحافت کے مشہور و معروف نام رویش کمار کو 2019 کے ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ صحافی طبقہ کے لیے انتہائی اہم یہ ایوارڈ 12 سال بعد کسی ہندوستانی صحافی کو ملا ہے۔ رویش کمار اپنی ایک الگ اور بے باک و بے خوف صحافت کے لیے مشہور ہیں اور وہ سماجی ایشوز کو لگاتار اٹھاتے رہتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی میں پرائم ٹائم میں ان کا شو کافی مقبول ہے۔
These are the five recipients of Asia’s premier prize and highest honor, the 2019 Ramon Magsaysay Awardees. #RamonMagsaysayAward pic.twitter.com/HrLG1qVt6L
— Ramon Magsaysay Award (@MagsaysayAward) August 2, 2019
اہم خبر: ایودھیا تنازعہ سے متعلق ثالثی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ میں آج ایک انتہائی اہم سماعت ہونے والی ہے۔ دراصل سپریم کورٹ نے سمجھوتہ کے لیے جو ثالثی پینل تیار کیا ہے، اس کی اب تک کی کارروائی پر پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں یہ فیصلہ کرے گی کہ ثالثی کا یہ عمل جاری رکھا جائے پیا پھر اسے بند کر دیا جائے۔ ثالثی کا عمل بند ہونے کی صورت میں عدالت عظمیٰ ایودھیا کیس پر روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ لے سکتی ہے تاکہ جلد کوئی فیصلہ سنایا جا سکے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
