اہم خبر: کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان چین سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے، سبھی آئی ٹی بی پی کیمپ میں داخل


کورونا وائرس: چین سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے، سبھی آئی ٹی بی پی کیمپ میں داخل

چین میں کورونا وائرس سے مچے کہرام کے درمیان وُہان میں بسے 324 ہندوستانی شہریوں کو ائیر لفٹ کر کے دہلی ائیر پورٹ پر آج صبح لایا گیا ہے۔ ان میں کئی طلبا بھی ہیں۔ جمعہ کی دوپہر ائیر انڈیا کی ایک اسپیشل فلائٹ نے ہندوستان سے وُہان کے لیے پرواز بھری اور پھر جمعہ کی دیر رات ہندوستانیوں کا پہلا جتھہ لے کر وُہان سے واپسی کے لیے اڑے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے دہلی ائیر پورٹ پر فلائٹ لینڈ ہوا۔ ائیر پورٹ پر موجود اسکریننگ کیمپ میں وُہان سے لائے گئے مسافروں کی جانچ ہوئی اور اس کے بعد انھیں دہلی میں ہی آئی ٹی بی پی کیمپ میں داخل کر دیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی ائیر پورٹ پر چین کے وُہان سے ائیر انڈیا کی فلائٹ میں آنے والے سبھی 324 ہندوستانیوں کو ہندوستان-تبت سرحدی پولس (آئی ٹی بی پی) چھاؤلا کیمپ میں لے جایا گیا ہے۔ انھیں میڈیکل جانچ کے لیے 14 دنوں کے لیے کیمپ میں رکھا جائے گا۔



یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading