اہم خبر: پرانی دہلی میں حالات معمول پر، حوض قاضی واقع مندر میں پوجا کرنے پہنچے لوگ

پرانی دہلی: مقامی لوگوں کی کوششوں سے حالات معمول پر، حوض قاضی مندر میں پوجا کرنے پہنچے لوگ

آج صبح پرانی دہلی کے حوض قاضی واقع اس مندر میں کئی لوگ پوجا کرنے پہنچے جہاں 30 جون کو مبینہ طور پر پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یہاں دو گروپ کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم کا ماحول پیدا ہو گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کے ذریعہ آپسی سمجھوتہ کے بعد حالات اب معمول پر ہیں۔ آج اس مندر میں کئی لوگ پوجا کے لیے پہنچے اور پرامن ماحول میں سب کچھ انجام پایا۔


مہاراشٹر: رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے زبردست تباہی، 7 گاؤں غرقاب، 2 لاش برآمد، 24 لاپتہ

مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے ڈیم یعنی پشتہ ٹوٹنے سے اس کے آس پاس زبردست تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد کم و بیش 24 افراد لاپتہ ہیں اور 2 لوگوں کی لاش برآمد ہو چکی ہے۔ اس تباہی میں ڈیم کے نزدیک کے 7 گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں اور وہاں سیلاب کا نظارہ ہے۔ انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading