اہم خبر: میں پیدائشی مسلمان ہوں اور رہوں گی، نصرت جہاں کا بیان

میں پیدائشی مسلمان ہوں اور رہوں گی:نصرت جہاں

نومنتخب ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں رتھ یاترا کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان سیکولرازم، انسانیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روایتی ساڑی، منگل سوتر، اور چوڑی پہن کر بنگالی اداکارہ نصرت جہاں اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ رتھ یاترا کے پروگرام میں شرکت کی۔نصرت جہاں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بھگوان نے مجھے یہ موقع دیا ہے کہ میں ہندوستانی نوجوانوں کی ترجمانی کروں، ہم سب سیکولرازم، سیکولرازم، انسانیت کے ساتھ ہیں۔

رتھ یاترا کے آرگنائزروں نے مجھے مدعو کیا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔یہ بنگال کی خاصیت ہے کہ کلچر اور مذہب کے اختلاف کے باوجود سب مل کر ایک ساتھ تہواروں کا اہتمام کرتے ہیں۔نصرت جہاں نے کہا کہ دیدی(ممتا بنرجی)ہر سال ریڈروڈ پر عید کے پرگرام میں شرکت کرتی ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ بہترکل کیلئے ہم سب متحد ہوجائیں۔

ساڑی، پہناوے اور مسلمان ہونے پر اٹھ رہے سوالوں پر نصرت جہاں نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے میرے متعلق کون کیا کہہ رہا ہے۔میں پیدائشی مسلمانوں ہوں اور رہوں گی،آپ کیا محسوس کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔آپ کے اندر جو کچھ ہے وہی آپ محسوس کرتے ہیں۔

نصرت جہاں کے شوہر نے نکھل جین نے کہا مجھے نصرت جہاں پر فخر ہے وہ تمام مذاہب کے احترام کی بات کرتی ہیں اور ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں،جہاں نے ان کو ٹرول کرنے والوں کو صحیح جواب دیا ہے اور مجھے یقینا نصرت جہاں پر فخر ہے۔

بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی نے آکاش وجے ورگیہ کو بھیجا نوٹس

مدھیہ پردیش کے اندور میں میونسپل کارپوریشن افسر کی پٹائی کے معاملے میں بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی نے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔


ہندوستان کو چین سے سیکھنے کی ضرورت: چیف اقتصادی مشیر

اقتصادی سروے کے بعد چیف اقتصادی مشیر کرشن مورتی سبرامنین نے کہا کہ ’’جیسے جیسے معیشت بہتر ہونے لگی، چین نے بچت اور سرمایہ کاری شروع کر دی۔ ہندوستان کو چین کے اس قدم سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگلی دو دہائیوں میں ہم آبادی تبدیلی کا فائدہ اٹھا پائیں گے، جس سے ہم 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر پائیں گے۔‘‘


تمل ناڈو: 5 اگست کو ہوگا ویلور پارلیمانی حلقہ میں انتخاب

انتخابی کمیشن نے 5 اگست 2019 کو تمل ناڈو کے ویلور پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ویلور میں بڑی تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے وہاں انتخاب رَد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔


جودھپور عدالت نے سلمان خان کو لگائی پھٹکار، جانا پڑ سکتا ہے جیل

کالے ہرن کا شکار کرنے سے متعلق کیس میں جودھپور عدالت نے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔


مودی حکومت کا اقتصادی سروے پیش، جی ڈی پی گروتھ 7 فیصد رہنے کا امکان

مرکز کی مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا بجٹ 5 جولائی کو پیش ہونے والا ہے، لیکن اس سے ایک دن پہلے اقتصادی سروے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سال 20-2019 کے لیے ملک کا جی ڈی پی گروتھ 7 فیصد رہ سکتا ہے۔ قابل غور ہے کہ اقتصادی سروے چیف اقتصادی مشیر کرشن مورتی سبرامنیم نے تیار کیا ہے اور اس میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے میں ملک کے سامنے موجود چیلنجز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ممبئی: شیوڑی کورٹ میں راہل گاندھی کی ہوئی پیشی

کانگریس صدر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد راہل گاندھی جمعرات کو ممبئی کے شیوڑی کورٹ پہنچے جہاں ان کی پیشی انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس سے متعلق دیے گئے بیان پر پر ہوئی۔ دراصل راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب 2019 کے دوران تشہیر میں برسراقتدار بی جے پی اور آر ایس ایس کو زبردست طریقے سے نشانہ بنایا تھا۔ اس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی کارکنان نے جگہ جگہ راہل کے خلاف مقدمے درج کرائے تھے۔ ممبئی عدالت میں ان کے خلاف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے پیچھے بی جے پی-آر ایس ایس نظریہ ہونے والے بیان پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ قابل غور ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ملک بھر کی الگ الگ عدالتوں میں پانچ بار راہل گاندھی کی پیشی ہو سکتی ہے۔


عراق میں داعش کے 18 دہشت گرد ہلا ک

بغداد:عراقی سیکورٹی فورسز اور امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے چلائی گئی فوجی مہم میں داعش (آئی ایس) کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔

عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ (جےاوسی) کے میڈیا شعبے نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں نیم فوجی دستوں نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اسی علاقے میں شام کی سرحد کے نزدیک سین سلہا جھیل کے پاس اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے جس میں آئی داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی قیادت والے جنگی طیاروں نے المناف پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے جس میں داعش کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

اسی طرح مختلف مہمات کو ملا کر داعش کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ واضح ر ہے کہ عراق میں 2017 میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے مکمل طور پر خاتمے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد سے سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے اس کے بعد شہری علاقوں کے علاوہ ریگستانی علاقوں میں اپنے ٹھکانے بنا لئے ہیں جہاں سے وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں۔

یوگی کا نیا فرمان، کانوڑ یاترا میں اب نہیں بجیں گے فلمی گانے

اتر پردیش میں کانوڑ یاترا سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران انھوں نے افسران سے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جے پر پابندی نہیں لگے گی لیکن کانوڑیوں کو فلمی گانے بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ صرف بھجن بجا سکتے ہیں۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading