مایوس کن ہے اقتصادی سروے: اپوزیشن
نئی دہلی: کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اقتصادی سروے کو مایوس کن قرار دیا ۔ انہوں نےکہا کہ اس میں کسی بھی شعبے میں ترقی کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ پی چدمبرم نے بجٹ کے ایک دن پہلے جمعرات کو لوک سبھا میں پیش اقتصادی سروے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت خود ہی معیشت کے تئیں ناامید ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اقتصادی سروے معاشی منظرنامے کے تئیں حکومت کا آئینہ دار ہوتا ہے لیکن یہ سروے پوری طرح سے مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں علاقہ جاتی ترقی کی شرح کے سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
کانگریس نے کہا کہ اقتصادی سروے میں 2019۔20 کے لیے والیوم۔2 کے دوسرے حصے میں معیشت کے 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ لیکن یہ نہیں کہا گیا ہے کہ دیگر شعبوں کی شرح ِ ترقی کیاہوگی۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت کی شرح 7 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔
میں پیدائشی مسلمان ہوں اور رہوں گی:نصرت جہاں
نومنتخب ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں رتھ یاترا کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان سیکولرازم، انسانیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روایتی ساڑی، منگل سوتر، اور چوڑی پہن کر بنگالی اداکارہ نصرت جہاں اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ رتھ یاترا کے پروگرام میں شرکت کی۔نصرت جہاں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بھگوان نے مجھے یہ موقع دیا ہے کہ میں ہندوستانی نوجوانوں کی ترجمانی کروں، ہم سب سیکولرازم، سیکولرازم، انسانیت کے ساتھ ہیں۔
رتھ یاترا کے آرگنائزروں نے مجھے مدعو کیا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔یہ بنگال کی خاصیت ہے کہ کلچر اور مذہب کے اختلاف کے باوجود سب مل کر ایک ساتھ تہواروں کا اہتمام کرتے ہیں۔نصرت جہاں نے کہا کہ دیدی(ممتا بنرجی)ہر سال ریڈروڈ پر عید کے پرگرام میں شرکت کرتی ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ بہترکل کیلئے ہم سب متحد ہوجائیں۔
ساڑی، پہناوے اور مسلمان ہونے پر اٹھ رہے سوالوں پر نصرت جہاں نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے میرے متعلق کون کیا کہہ رہا ہے۔میں پیدائشی مسلمانوں ہوں اور رہوں گی،آپ کیا محسوس کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔آپ کے اندر جو کچھ ہے وہی آپ محسوس کرتے ہیں۔
نصرت جہاں کے شوہر نے نکھل جین نے کہا مجھے نصرت جہاں پر فخر ہے وہ تمام مذاہب کے احترام کی بات کرتی ہیں اور ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں،جہاں نے ان کو ٹرول کرنے والوں کو صحیح جواب دیا ہے اور مجھے یقینا نصرت جہاں پر فخر ہے۔
بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی نے آکاش وجے ورگیہ کو بھیجا نوٹس
مدھیہ پردیش کے اندور میں میونسپل کارپوریشن افسر کی پٹائی کے معاملے میں بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی نے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔
BJP Disciplinary Committee has issued a showcause notice to Indore MLA Akash Vijayvargiya who had attacked a municipal corporator with a cricket bat last month (file pic) pic.twitter.com/Ha74T9ssrA
— ANI (@ANI) July 4, 2019
ہندوستان کو چین سے سیکھنے کی ضرورت: چیف اقتصادی مشیر
اقتصادی سروے کے بعد چیف اقتصادی مشیر کرشن مورتی سبرامنین نے کہا کہ ’’جیسے جیسے معیشت بہتر ہونے لگی، چین نے بچت اور سرمایہ کاری شروع کر دی۔ ہندوستان کو چین کے اس قدم سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگلی دو دہائیوں میں ہم آبادی تبدیلی کا فائدہ اٹھا پائیں گے، جس سے ہم 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر پائیں گے۔‘‘
Chief Economic Advisor KV Subramanian on #EconomicSurvey 2018-19: Theme that underlies this economic survey is, the sky blue colour, the colour used for the survey, captures unfettered blue sky thinking which is what we've indulged in trying to come with the idea for this survey pic.twitter.com/kTN6AyKwp5
— ANI (@ANI) July 4, 2019
تمل ناڈو: 5 اگست کو ہوگا ویلور پارلیمانی حلقہ میں انتخاب
انتخابی کمیشن نے 5 اگست 2019 کو تمل ناڈو کے ویلور پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ویلور میں بڑی تعداد میں نقدی برآمد ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے وہاں انتخاب رَد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
Election Commission of India announces 5 August 2019 as the date of polling for the Vellore Parliamentary constituency of Tamil Nadu. EC had earlier cancelled the election for the constituency in wake of seizures of large amounts of unaccounted cash. pic.twitter.com/6NtB66kaXH
— ANI (@ANI) July 4, 2019
جودھپور عدالت نے سلمان خان کو لگائی پھٹکار، جانا پڑ سکتا ہے جیل
کالے ہرن کا شکار کرنے سے متعلق کیس میں جودھپور عدالت نے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔
Blackbuck poaching case: The Jodhpur court says that if Salman Khan doesn't appear before the court in next hearing, his bail will be rejected. (file pic) #Rajasthan pic.twitter.com/bh3cTpDYF8
— ANI (@ANI) July 4, 2019
مودی حکومت کا اقتصادی سروے پیش، جی ڈی پی گروتھ 7 فیصد رہنے کا امکان
مرکز کی مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا بجٹ 5 جولائی کو پیش ہونے والا ہے، لیکن اس سے ایک دن پہلے اقتصادی سروے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سال 20-2019 کے لیے ملک کا جی ڈی پی گروتھ 7 فیصد رہ سکتا ہے۔ قابل غور ہے کہ اقتصادی سروے چیف اقتصادی مشیر کرشن مورتی سبرامنیم نے تیار کیا ہے اور اس میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے میں ملک کے سامنے موجود چیلنجز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
ممبئی: شیوڑی کورٹ میں راہل گاندھی کی ہوئی پیشی
کانگریس صدر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد راہل گاندھی جمعرات کو ممبئی کے شیوڑی کورٹ پہنچے جہاں ان کی پیشی انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس سے متعلق دیے گئے بیان پر پر ہوئی۔ دراصل راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب 2019 کے دوران تشہیر میں برسراقتدار بی جے پی اور آر ایس ایس کو زبردست طریقے سے نشانہ بنایا تھا۔ اس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی کارکنان نے جگہ جگہ راہل کے خلاف مقدمے درج کرائے تھے۔ ممبئی عدالت میں ان کے خلاف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے پیچھے بی جے پی-آر ایس ایس نظریہ ہونے والے بیان پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ قابل غور ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ملک بھر کی الگ الگ عدالتوں میں پانچ بار راہل گاندھی کی پیشی ہو سکتی ہے۔
#WATCH Congress supporters gather outside Mumbai court where Rahul Gandhi has arrived in connection with a defamation case filed against him in 2017 for allegedly linking Gauri Lankesh's murder with "BJP-RSS ideology". He was accompanied by Mallikarjun Kharge & Milind Deora. pic.twitter.com/FtF5doIcgD
— ANI (@ANI) July 4, 2019
عراق میں داعش کے 18 دہشت گرد ہلا ک
بغداد:عراقی سیکورٹی فورسز اور امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے چلائی گئی فوجی مہم میں داعش (آئی ایس) کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔
عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ (جےاوسی) کے میڈیا شعبے نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں نیم فوجی دستوں نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اسی علاقے میں شام کی سرحد کے نزدیک سین سلہا جھیل کے پاس اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے جس میں آئی داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی قیادت والے جنگی طیاروں نے المناف پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے جس میں داعش کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
اسی طرح مختلف مہمات کو ملا کر داعش کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ واضح ر ہے کہ عراق میں 2017 میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے مکمل طور پر خاتمے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد سے سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے اس کے بعد شہری علاقوں کے علاوہ ریگستانی علاقوں میں اپنے ٹھکانے بنا لئے ہیں جہاں سے وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں۔
یوگی کا نیا فرمان، کانوڑ یاترا میں اب نہیں بجیں گے فلمی گانے
اتر پردیش میں کانوڑ یاترا سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران انھوں نے افسران سے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جے پر پابندی نہیں لگے گی لیکن کانوڑیوں کو فلمی گانے بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ صرف بھجن بجا سکتے ہیں۔
Uttar Pradesh CMO: Chief Minister Yogi Adityanath in a meeting with the administration and police department on Wednesday at Lok Bhavan said, that DJs will not be banned during the 'Kavan Yatra' but they should only play bhajans. No filmy song is allowed. (file pic) pic.twitter.com/SSBgMN7mRm
— ANI UP (@ANINewsUP) July 4, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
