اہم خبر: ممبئی 24×7 کے قرارداد کو مہاراشٹر کابینہ نے منظوری دے دی: آدتیہ ٹھاکرے


ممبئی 24×7 کے قرارداد کو مہاراشٹر کابینہ نے منظوری دے دی: آدتیہ ٹھاکرے

مہاراشٹر حکومت میں وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی 24×7 کے قرارداد کو آج کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ 27 جنوری سے باندرا-کرلا کمپلیکس اور نریمن پوائنٹ جیسے غیر رہائشی علاقوں میں ملٹی پلیکس، دکانیں اور ہوٹل چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ حالانکہ یہ فیصلہ کسی پر تھوپا نہیں جائے گا بلکہ وہ اپنی مرضی سے ایسا کر سکتے ہیں۔


آئی ایم ایف کے بعد انڈیا ریٹنگز نے بھی جی ڈی پی ترقی کا اندازہ گھٹایا

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے بعد اب ’انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ‘ نے ہندوستانی معیشت کے جی ڈی پی ترقی اندازہ کو گھٹا دیا ہے۔ انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ نے مالی سال 21-2020 میں ہندوستانی جی ڈی پی میں صرف 5.5 فیصد اضافہ ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے 4.8 فیصد جی ڈی پی رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔


منگلورو ہوائی اڈے پر بم رکھنے والے مشتبہ ملزم آدتیہ راؤ کی خود سپردگی

بنگلورو: منگلورو ہوائی اڈے پر بم رکھنے کے ملزم نے کرناٹک کے پولس ڈائریکٹر جنرل اور آئی جی نیل منی راجو کے سامنے بدھ کے روز خود سپردگی کر دی۔ محکمہ پولس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت اڈوپی کے رہنے والے آدتیہ راؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راؤ سے ہلسورو گیٹ تھانے میں پوچھ گچھ کی جی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیش میں اس نے قبول کیا ہے کہ اس نے پیر کو منگلورو ہوائی اڈے پر ایک دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ اس نے پولس کو بتایا ہے کہ اس نے یہ کارروائی كیمپی گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ لمیٹڈ کی جانب سے اسے نوکری دینے سے انکار کرنے کا بدلہ لینے کے لئے کی تھی۔ راؤ کو بنگلور ہوائی اڈے پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولس پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بنگلور پولیس نے آدتیہ راؤ کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

(یو این آئی)

رجنی کانت کے خلاف زبردست مظاہرے کے پیش نظر ان کے گھر پر سیکورٹی ہوئی سخت

پیریار سے متعلق رجنی کانت کے ذریعہ دیے گئے بیان سے ناراض تھنتائی پیریار دراوڈار کژگم کے زبردست مظاہرے کو دیکھتے ہوئے پوز گارڈن واقع رجنی کانت کی رہائش پر پولس کا سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے۔ اس طرح کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ چنئی میں رجنی کانت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگ ان کے گھر پر پہنچ کر ہنگامہ یا توڑ پھوڑ کر سکتے تھے۔ اس اندیشے کو دیکھتے ہوئے ہی سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔


معروف اداکار رجنی کانت کے خلاف چنئی میں زبردست مظاہرہ

مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے گزشتہ دنوں ای وی راماسامی عرف پیریار کے سے متعلق ایک متنازعہ بیان دے دیا تھا جس پر پیریار کے شیدائی اور ان کے حامی کافی ناراض ہیں۔ رجنی کانت کے بیان سے ناراض لوگوں نے آج چنئی میں ان کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔


جنتا دل یو نائب صدر پرشانت کشور نے امت شاہ کو سی اے اے-این آر سی پر کیا چیلنج

شہریت ترمیمی قانون کو لے کر جنتا دل یو نائب صدر پرشانت کشور نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ”مخالفت کی پروا نہیں کرتے تو سی اے اے اور این آر سی نافذ کرنے پر آگے بڑھیں۔“ واضح رہے کہ لکھنو میں منگل کو ہی امت شاہ نے چیلنج دیا تھا کہ مرکزی حکومت سی اے اے پر بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔


دہلی میں زبردست کہرے کا سماں، ٹھنڈ میں اضافہ

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج ٹھنڈ میں اضافہ درج کیا گیا۔ بیشتر علاقوں میں زبردست دھند چھائی ہوئی ہے اور قریب کی چیزیں بھی صاف نظر نہیں آ رہی ہیں۔ دہلی کے اکشر دھام، آئی ٹی او، انڈیا گیٹ جیسے علاقوں میں دھند زیادہ ہے لیکن امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دوپہر تک موسم صاف ہو جائے گا۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading