اہم خبر: مختلف ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں پر بھی 21 اکتوبر کو ہوگا الیکشن

مختلف ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو

انتخابی کمیشن نے کئی ریاستوں میں خالی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، آسام، گجرات، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش کی 64 اسمبلی سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوں گے اور اس کے نتائج 24 اکتوبر کو آ جائیں گے۔


ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی الیکشن، ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو دونوں ہی ریاستوں میں پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ سنیل اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ 4 اکتوبر تک امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل کر سکیں گے جب کہ 7 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے۔


ہزاروں کسانوں کا ہجوم مودی حکومت کے خلاف نوئیڈا سے دہلی پہنچا

ہزاروں کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 69 واقع ٹرانسپورٹ نگر سے دہلی پہنچ گیا ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسانوں کا یہ ہجوم دہلی پہنچا ہے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگا رہا ہے۔ کسانوں کے اس احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی جگہ پر پولس نے ٹریفک جانے سے بچنے کے لیے بیریکیڈ وغیرہ بھی لگا رکھا ہے۔


الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج، مہاراشٹر-ہریانہ الیکشن کی تاریخ کا ہو سکتا ہے اعلان

الیکشن کمیشن آج 12 بجے پریس کانفرنس کرنے والی ہے۔ اس پریس کانفرنس پر لوگوں کی نظر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading