اہم خبر : علی گڑھ میں بچی کے قتل کی مخالفت میں مظاہرہ، 6 لوگوں حراست میں لئے گئے

افغانستان کے فراہ صوبہ میں چھ طالبان ہلاک

فراہ: افغانستان کے فراہ صوبہ میں سنیچر دیر رات سلامتی دستوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے چھ شدت پسند وں کو ہلاک کردیا۔

فراہ صوبہ کے پولیس ترجمان محب اللہ نے بتایاکہ سلامتی دستوں نے انار درہ ضلع کے زیارت ابگرم گاؤں میں سنیچر دیررات شدت پسندوں کے خلاف مہم چھیڑی تھی جس میں چھ شدت پسند ہلاک اورع پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے سلامتی دستوں کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہاکہ شدت پسندوں کے صفائے تک اس علاقہ میں یہ کارروائی جاری رہے گی ۔ واضح رہے کہ طالبان شدت پسند فراہ صوبہ میں سرگرم ہیں اور طالبان نے ابھی تک اس حملہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے۔

علی گڑھ میں بچی کے قتل کی مخالفت میں مظاہرہ، 6 لوگوں حراست میں لئے گئے

علی گڑھ کے ٹپل میں ڈھائی سال کی بچی کو بے دردی سے قتل کر نے کے بعد علاقے کے ناراض لوگ آج سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں، پولس نے مظاہرہ کر رہے 6 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے، ٹپل میں آج بلائی گئی مہا پنچایت کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پولس نے متاثرہ خاندان اور ملزم کے گھر سے 200 میٹر پہلے ہی بیريكیڈنگ کر دی ہے، پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 6 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مظاہرہ میں شامل ہونے جارہی وشو ہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی کو بھی علی گڑھ کی سرحد کے باہر ہی روک دیا گیا ہے۔


ہندستان کی مودی کے دورے کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی درخواست

نئی دہلی: ہندستان نے پاکستان سے وزیراعظم نریندرمودی کے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے انکے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی 13اور14جون کو کرغستان کی راجدھانی بشکیک میں ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے جانے والے ہیں اور اسی کےمدنظر ہندستان نے پاکستان سے یہ درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بالاکوٹ میں ہندستان کے فضائی حملہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگادی ہے اور 11فضائی روٹوں میں صرف دوروٹوں سے ہندستانی طیاروں کی پرواز کی اجازت دی گئی ہے ۔پاکستان کی فضائی حدود سے بشکیک جانے پر تقریبا چارگھنٹے لگیں گے ،لیکن اس فضائی حدود کے بجائے دوسرے روٹ سے جانے پر وہاں پہنچنے میں آٹھ گھنٹے درکار ہونگے ۔اس لیے مسٹر مودی کے اس دورے کو دیکھتے ہوئے ہندستان نے پاکستان سے یہ درخواست کی ہے ۔ان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو ایسی ہی رعایت گزشتہ ماہ دی گئی تھی۔

جموں و کشمیر میں غلطی سے گولی چلنے سے پیرا کمانڈو کی موت

سرینگر: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں اتوار کے روز غلطی سے چلی گولی کے لگنے سے فوج کے ایک پیرا کمانڈو کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پولس ذرائع سے حاصل ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مانس بل علاقہ میں فوج کے سیکٹر ہیڈ کوارٹرز سے وابستہ 31 پیرا ریجیڈنٹ کے ترن کمار اس وقت شدید طور سے زخمی ہو گئے، جب وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمار کو سرینگر میں فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے دم توڑ دیا۔

راہل گاندھی نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے عظیم مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔

راہل گاندھی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’قبائلی سالمیت، خود مختاری اور ثقافت کے نوجوان عوامی لیڈر ’ویر برسا منڈا‘ کی برسی پر ان کو خرج عقیدت‘‘۔ راہل گاندھی نے اس کے ساتھ ہی ایک ڈاك ٹكٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں برسا منڈا اور قبائلی برادری کی تصویر ہے۔

برسا منڈا کی پیدائش 15 نومبر 1875 میں چھوٹا ناگپور میں منڈا خاندان میں ہوئی تھی۔ منڈا ایک قبائلی گروپ ہے جو چھوٹا ناگپور کےسطح مرتفع میں رہتا ہے۔ برسا منڈا کو 1895 میں قبائلی لوگو ں کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور انہیں دو سال کی سزا ہو گئی۔ ان کاانتقال 1900 میں ہوا۔


یو پی میں بچیوں کا اغوا اور قتل، برہم مایاوتی کا کارروائی کا مطالبہ

علی گڑھ میں معصوم بچی کے اغوا اور قتل کے بعد سے کئی اور اسی طرح کی واردات منظر عام پر آنے کے بعد مایاوتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوپی حکومت کو آڑے ہاتھو لیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یو پی کے علی گڑھ کے بعد ہمیر پور میں 5ویں کلاس کی معصوم بچی کو اغوا، آبرو ریزی کر کے قتل کا دردناک واقعہ نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ان واقعات پر حکومت اور سماج کو لگام لگانے کے لئے حسان ہونے کی ضروت ہے۔‘‘


لیہہ میں سڑک حادثہ، راجستھان کے9 مزدوروں کی موت

لیہہ: جموں و کشمیر کے لداخ خطہ کے ضلع لیہہ میں ہفتہ کو ہو نے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں راجستھان کے 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیہہ سے سرینگر جا رہے سیمنٹ سے لدا ٹرک ہائی وے پر لمايورو کے پاس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک پر سوار تین نابالغ بچوں سمیت نو مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ تمام ہلاک شدگان راجستھان کے رہنے والے تھے۔

مرنے والے افراد مزدور دو خاندانوں کے ہیں اور سبھی راجستھان کے اجمیر شریف کے رہنے والے تھے، حادثے کے بعد فرار ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے پولس نے وسیع پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ مرنے والوں میں سے کچھ کی شناخت نندو اور اس کا بیٹا ونود، پپو اور ان کی بیوی پریمی، نندا اور پورن کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلہ میں رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading