اہم خبر: شہریت قانون کے خلاف آج ہزاروں لوگوں نے رکھا روزہ، دہلی جامع مسجد میں افطار کا نظم


دہلی: ملک میں امن و امان کے لیے لوگوں نے رکھا روزہ، جامع مسجد میں 10 ہزار لوگوں کے افطار کا نظم

اس وقت ملک کا ماحول بہت خراب ہے اور خصوصی طور پر شہریت قانون اور این آر سی کو لے کر پورا ملک سڑکوں پر اترا ہوا ہے۔ مودی حکومت کے ذریعہ نافذ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس درمیان آل مارکیٹ ایسو سی ایشن آف جامع مسجد دہلی کی جانب سے گزشتہ کچھ دنوں سے اپیل کی جا رہی تھی کہ 17 جنوری بروز جمعہ ملک میں امن و امان کے لیے نفلی روزہ رکھیں اور افطار کا انتظام جامع مسجد کے صحن میں کیا جائے گا۔ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ لوگوں سے اس افطار میں شرکت کی گزارش بھی کی گئی ہے کیونکہ جامع مسجد میں تقریباً 10 ہزار لوگوں کے افطار کا انتظام کیا گیا ہے۔

تمل ناڈو میں آج سے جلی کٹو مقابلہ شروع، 700 بیلوں کی شرکت

تمل ناڈو میں جلی کٹو کھیل کا مقابلہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور اس میں کم و بیش 700 بیلوں کو شریک کیا گیا ہے۔ یہ کھیل تمل ناڈو میں کافی مقبول ہے اور یہ بہت خطرناک بھی ہے۔ اس مقابلے کے دوران اب تک کئی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ کئی سماجی کارکنان اس مقابلے کو ہمیشہ کے لیے بند کرانے کے حامی ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading