درگاہ اعلی حضرت کے سجادہ نشین کے خلاف مقدمہ
بریلی: اترپردیش کے بریلی میں واقع درگاہ اعلی حضرت کا اندرونی تنازعہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ درگاہ کے سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں کے چچا عثمان رضا خاں عرف انجم میاں نے جمعہ کی دیر رات کوتوالی میں سجادہ نشین سے جان کا خطرہ بتاتے ہوئے ان کے سمیت 250 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
اس سے پہلے سجادہ نشین احسن رضا خاں نے چچا عثمان رضا خاں عرف انجم میاں اور شيران رضا خاں پر مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ دونوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور مارپیٹ کی۔ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
عثمان رضا خاں عرف انجم میاں نے کوتوالی پولس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ احسن رضا خاں ان سگے بھتیجے ہیں۔ دو جون کو انہوں نے نازیبا زبان استعمال کرکے انہیں اور ان کے بیٹے شيران رضا خاں کو مسجد میں موجود تمام لوگوں کے سامنے ذلیل کیا تھا۔ بعد میں جھوٹا واقعہ دکھا کر ان کے بیٹے شيران رضا کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔ اس کے بعد سے ہی احسن رضا خاں اور ان کے ساتھی مسجد میں آتے جاتے وقت انہیں اور ان کے بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
سجادہ نشین کی تحریر پر کوتوالی پولس نے شيران اور ان کے والد عثمان رضا خاں عرف انجم میاں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم، شيران کے والد نے واقعہ سے انکار کرتے ہوئے الزامات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
(یو این آئی)
جگن موہن حکومت میں 25وزرا نے حلف لیا
امرواتی: آندھراپردیش میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کابینہ کے 25 وزرا نے سنیچر کو حلف لیا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ویلگاپوڈی میں ریاستی سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں آج تین خواتین سمیت نئے وزرا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
ریڈی نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے 25 وزرا کے ساتھ پانچ کو نائب و زیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملک میں اپنی طرح کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔ ریڈی نے تمام طبقات کے نمائندوں کو برابری کا درجہ دینے کے لئے اپنی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پہلے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وائی ایس آر سی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے دیگر اراکین اسمبلی کو بھی ڈھائی برس بعد موقع دیاجائے گا۔
مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکرایا
مانسون آج کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اس کی آمد کے بعد کئی علاقوں میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے آخر تک مانسون ملک بھر میں سرگرم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ اور لکشدیپ میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔
جنوب-مغربی بحریہ عرب، لکشدیپ، خطہ مالدیپ، جنوب مشرقی بحریہ عرب اور خلیج منار میں 35-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق موسم خراب ہونے کی وجہ سے ریاست کے ماہی گیروں کو 9، 10 اور 11 جون کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔
کیرالہ آفات انتظامی اتھارٹی (کے ڈی ایم اے) کے مطابق جنوب-مغرب مانسوک کی آمد کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع میں 9 سے 11 تک ریڈ اور آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
#Monsoon has hit the #Kerala coast, after a delay of one week, the #India Meteorological Department (#IMD) has confirmed.
Photo: IANS pic.twitter.com/V1zC6fXMXz
— IANS Tweets (@ians_india) June 8, 2019
علی گڑھ بچی کا قتل، ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑنے کا وکلا اعلان
علی گڑھ میں ڈھائی سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے معاملہ میں پولس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑا گیا ملزم پہلے سے گرفتار زاہد کا بھائی مہندی ہے۔ اس پر بھی قتل میں شامل ہونے کا الزام عائد ہوا ہے۔
دریں اثنا، قتل کے معاملہ میں علی گڑھ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری انوپ کوشک نے کہا ہے کہ وہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی طرف سے علی گڑھ کا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ باہر اگر کوئی مقدمہ لڑنے کی کوشش کرے گا تو اسے بھی اجازت نہیں دیا جائے گی۔
Anoop Kaushik,General Secretary, Aligarh Bar Association: We stand with the family of 2.5-year-old girl who was murdered in Tappal & no advocate will appear in Court for the accused. Advocate from outside will not be allowed to fight the case. We will fight for the child. pic.twitter.com/cwuiaQvwbz
— ANI UP (@ANINewsUP) June 8, 2019
وائناڈ میں راہل گاندھی کا روڈ شو، جیتنے کے بعد پہلی بار پہنچے ہیں وائناڈ
کانگریس صدر راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڈ میں كلیكٹریٹ دفتر میں وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد روڈ شو کر رہ ہیں، اس روڈ شو کے ذریعے وہ وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، راہل گاندھی کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر موجود ہے۔
Kerala: Congress President Rahul Gandhi holds a road show in Kalpetta of Wayanad district. pic.twitter.com/zYiL8frlnc
— ANI (@ANI) June 8, 2019
نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو گرافی، ملزم کو ہوئی جیل
حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی سیل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلم بندی کرنے والے شخص کو حیدرآباد کی عدالت میں سزا سنائی۔ چنتل علاقہ سے تعلق رکھنے والے اویناش نے اپریل 2014 میں اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کی اس وقت سیل فون کے ذریعے ویڈیو گرافی کی تھی جب وہ اپنے باتھ روم میں نہا رہی تھی۔ اس معاملے میں اس کے خلاف بالا نگر پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور معاملہ عدالت میں زیرغور تھا۔
کوکٹ پلی کے 11 ویں ایم ایم عدالت نے ملزم کو ایک سال کی سزا سنائی اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
یمن کی مسجد میں مسلح افراد کے حملہ میں 5 افراد ہلاک
عدن: یمن کے سرکاری کنٹرول والے جنوبی صوبہ میں جمعہ کو ایک مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مانا جا رہا ہے کہ شدت پسند مسلح افراد کا ایک گروپ صوبے کے ضلع اذاريك میں ایک مسجد پر حملہ کیا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی افراد میں ایک اہم سماجی شخصیت بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے نماز پڑھ کر ان لوگوں پر گولیاں چلائی اور فرار ہو گئے۔
حملہ آوروں نے حملے کے بعد مسجد کے اندر سے تین افراد کا اغوا بھی کر لیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
یمن کے سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثیوں کے درمیان مسلح تصادم گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
