ہمیں شہریت قانون کے خلاف اسی طرح لڑنا ہوگا جس طرح آزادی کی لڑائی لڑی گئی: ہرش مندر
نومنظور شہریت قانون 2019 کے خلاف تحریکوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ آج راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر کئی معروف سماجی کارکنوں نے اس قانون کے خلاف اپنی بات رکھی۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر بھی موجود تھے۔ انھوں نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نفرت کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہمیں آزادی کی لڑائی کی طرح سی اے بی (اب شہریت قانون) کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ہم کھل کر اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں یہ قانون بار بار توڑنا ہے۔ اس قانون کو توڑنے کی سزا بھی قبول کرنی ہوگی۔ یہ ضد کرنا ہوگا۔ ایک بھی مسلمان کی شہریت چھینی جائے گی تو ہم سبھی کو مل کر ڈیٹنشن سنٹر جانا ہوگا۔‘‘
ہرش مندر نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’حکومت کی دشمنی مسلمانوں سے، بایاں محاذ نظریہ رکھنے والوں سے اور آئین سے ہے۔ اس حکومت نے آئین کو منہدم کر دیا ہے۔ اس ملک کے ہندو ’بائے چانس‘ انڈین ہیں جب کہ مسلمان ’بائے چوائس‘ یعنی اپنی پسند سے انڈین ہیں۔ اس لیے ان پر کوئی شک مت کیجیے۔ میں اس قانون کے خلاف خود کو سرکاری دستاویزوں میں مسلمان اعلان کروں گا۔‘‘
تلنگانہ: 18 سالہ لڑکی کے اغوا اور عصمت دری معاملہ میں 2 افراد گرفتار
حیدر آباد میں 18 سالہ لڑکی کے اغوا اور عصمت دری معاملہ میں تلنگانہ پولس کو کامیابی ملی ہے۔ اس نے اس معاملے سے جڑے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ پولس کو امید ہے کہ جلد انھیں اغوا اور عصمت دری سے متعلق اہم جانکاری ان دونوں سے ملے گی۔
Telangana: Two persons arrested in connection with the alleged kidnap and rape of an 18-year-old woman in Hyderabad.
— ANI (@ANI) December 14, 2019
مغربی بنگال: شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ جاری، کئی بس نذر آتش، ریلوے اسٹیشنوں پر بھی آگ زنی
شہریت قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں اور وہاں بھی مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کئی بسوں کو تو نذر آتش کیا ہی گیا ہے، کئی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی آگ زنی ہوئی ہے۔
شہریت قانون مخالف مظاہروں کو دیکھتے ہوئے جن پتھ اور جامعہ میٹرو اسٹیشن کے دروازے بند
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جن پتھ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے دروازے بند ہونے کی خبر دی ہے۔ ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ دہلی پولس کے مشورے کے مطابق یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور ان اسٹیشنوں پر میٹرو ریل نہیں رکے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ قدم شہریت قانون مخالف مظاہروں کو دیکھ کر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ان اسٹیشنوں پر مظاہرین کے ذریعہ ہنگامہ کیے جانے کا اندیشہ ہے۔
DMRC: As advised by Delhi Police, entry & exit at Jamia Millia Islamia station has been closed. Trains will not be halting at this station. https://t.co/mn4Irv38Eg
— ANI (@ANI) December 14, 2019
مدیر ڈیری نے بڑھائی دودھ کی قیمت، فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ
دہلی-این سی آر کے لوگوں کو ایک بار پھر مہنگائی کی مار پڑی ہے۔ خبروں کے مطابق مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدر ڈیری نے فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نئی شرح اتوار سے نافذ العمل ہوگی۔
Mother Dairy hikes milk prices by up to Rs 3 per litre in Delhi-NCR effective from Sunday
— Press Trust of India (@PTI_News) December 14, 2019
فاروق عبداللہ کی نظربندی میں مزید 3 ماہ کا اضافہ
پبلک سیفٹی ایکٹ یعنی پی ایس اے کے تحت نظر بند نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ کو فی الحال اس نظربندی سے آزادی ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی نظربندی میں مزید 3 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
National Conference leader Farooq Abdullah's detention under Public Safety Act, extended for three more months. (File pic) pic.twitter.com/UhtSZQgWo1
— ANI (@ANI) December 14, 2019
کانپور میں اٹل گھاٹ پر سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے پی ایم مودی
پی ایم نریندر مودی آج دوپہر بعد اتر پردیش میں کانپور واقع اٹل گھاٹ پہنچے تھے جہاں سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے وہ اچانک گر پڑے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہے ویڈیو میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اچانک گر پڑے اور انھیں ان کے ساتھ چل رہے سیکورٹی گارڈس نے فوراً اٹھایا۔ اس ویڈیو کی تصدیق قومی آواز نہیں کرتا ہے۔
Modi just fell on the stairs of Ganga ghat. pic.twitter.com/jwuGoEWNAf
— Danish Khan (@DStrangekhan) December 14, 2019
اسدالدین اویسی نے بھی شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شہریت (ترمیمی) قانون کو چیلنج پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ یہ جانکاری وکیل نظام پاشا نے میڈیا کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے جس میں نو منظور شدہ شہریت قانون کو ہندوستانی آئین کے خلاف بتایا گیا ہے۔
Lawyer Nizam Pasha to ANI: AIMIM leader Asaduddin Owaisi has filed a petition before the Supreme Court challenging the #CitizenshipAmendmentAct (file pic) pic.twitter.com/463ycBsjmk
— ANI (@ANI) December 14, 2019
امریکہ اور کناڈا نے اپنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ- شمالی ہندوستان کا دورہ کرنے سے پرہیز کریں
امریکہ اور کناڈا نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی ہندوستان کے سفر سے پرہیز کریں۔ کناڈا کے سفارت خانہ نے ہفتہ کی صبح اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اروناچل پردیش کا سفر کرنے سے عوام بچیں۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں نومنظور شدہ شہریت قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی امریکہ اور کناڈا نے یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
