اتر پردیش: بس-ٹرک کی ٹکر کے بعد لگی زبردست آگ، 20 مسافر ہلاک، متعدد زخمی، راہل کا اظہار افسوس
اتر پردیش کے قنوج ضلع میں جی ٹی روڈ پر ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً دو درجن لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ خبروں کے مطابق جمعہ کی رات جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک اور بس کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں کم و بیش 50 مسافر سوار تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 20 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 21 زخمی مسافروں کا علاج قریبی اسپتال میں چل رہا ہے۔
اس حادثہ کی خبر کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
कन्नौज में सड़क हादसे में बस और ट्रक के टक्कर में लगी भीषण आग से 20 लोगों की मौत और अनेक लोगों के घायल होने की खबर से आहत हूं ।
मृतकों के परिवार के प्रति मैं अपनी गहरी संवेदना व्यक्त करता हूं और घायलों के जल्द स्वस्थ होने की कामना करता हूं।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 11, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
