اہم خبر: ایس آئی ٹی نے جے این یو تشدد معاملہ میں 37 لوگوں کی شناخت کی!

دہلی: ایس آئی ٹی نے جے این یو تشدد معاملہ میں 37 لوگوں کی شناخت کی!
جے این یو میں طلبا پر ہوئے حملے کی دہلی پولس کی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی نے دہلی پولس کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے 37 لوگوں کی پہچان کی ہے۔ یہ لوگ اسی وہاٹس ایپ گروپ سے جڑے ہیں جس پر حملے کی سازش تیار کی گئی تھی۔ گروپ میں 60 رکن تھے۔

یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل سے ہوا تباہ، ایران نے کیا اعتراف!

ایران میں ہوئے یوکرین طیارہ حادثہ سے متعلق ایران نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ اس نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ یہ طیارہ ایرانی میزائل کی وجہ سے ہی حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ یہ انسانی غلطی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین طیارہ حادثہ میں اس پر سوار 176 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ امریکہ نے پہلے ہی یہ بات کہا تھا کہ یہ طیارہ ایرانی میزائل کی وجہ سے تباہ ہوا۔ بعد ازاں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کیا تھا کہ ان کے پاس جو جانکاریاں موصول ہو رہی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا شکار ہوا ہے۔

اتر پردیش: بس-ٹرک کی ٹکر کے بعد لگی زبردست آگ، 20 مسافر ہلاک، متعدد زخمی، راہل کا اظہار افسوس

اتر پردیش کے قنوج ضلع میں جی ٹی روڈ پر ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً دو درجن لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ خبروں کے مطابق جمعہ کی رات جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک اور بس کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں کم و بیش 50 مسافر سوار تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 20 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 21 زخمی مسافروں کا علاج قریبی اسپتال میں چل رہا ہے۔

اس حادثہ کی خبر کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading