اہم خبر: اناؤ ریپ کیس، متاثرہ و وکیل حالت اب بھی نازک

اناؤ ریپ کیس: متأثرہ و وکیل حالت اب بھی نازک

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں زیر علاج اناؤ ریپ کیس کی متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے۔

کے جی ایم یو کے رابطہ عامہ کے افسر ڈاکٹر سندیپ تیواری نے جمعرات کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ متأثرہ اور ان کے وکیل کی حالت اب بھی نازک ہے اور دونوں وینٹیلیٹر پر ہیں۔وکیل مہندر سنگھ کو کچھ دیر کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا لیکن انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

دن کے بارہ بجے جاری بلیٹن کے مطابق دونوں کی حالت نازک ہے اور ان کی حالت کل ہی کی طرح ہے ،دونوں کا علاج چل رہا ہے۔متأثرہ کا پیر کئی جگہوں سے ٹوٹا ہوا ہے ساتھ ہی اس کے سر اور سینے میں بھی کئی فیکچرس ہیں۔راحت کی بات ہے کہ متأثرہ کے سی ٹی اسکین میں سر میں کسی بڑی انجری کی رپورٹ نہیں ہے۔

وہیں بدھ کی رات زخمی وکیل کے ایک قریبی کے سینے میں اچانک درد کی شکایت پر اسے ٹراما سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

چھپرہ میں زہر آلود کھانا کھانے سے 35 بچے بیمار

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے مسوڑھی تھانہ علاقہ کے پکہا گاﺅں کے نٹ بستی میں زہر آلود کھانا کھانے سے 35 بچے بیمارہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ کل دیر رات پکہا گاﺅںمیں ایک شخص نے بھوج کا انعقاد کیا تھا۔ اس بھوج میں بنے کھیر کے کھانے کے بعد بچوںکی طبیعت خراب ہوگئی ۔ بیمار بچوں کو مڑھورا پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا ۔ ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے بیمار کچھ بچوں کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سول سرجن ڈاکٹر مدھیشور جھا نے مڑھورا اسپتال اور چھپرہ صدر اسپتال میں داخل بچوں کے علاج کیلئے خصوصی طور سے ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے ۔

شیر میسور ٹیپو کی جینتی نہ منائے جانے کے خلاف کانگریس تحریک چلائے گی

بنگلور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی جانب سے کرناٹک کانگریس نے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی کے سرکاری انعقادکو ملتوی کیے جانے کے تعلق سےپوری ریاست میں تحریک چلائے گی۔

کانگریس کےریاستی سینئر رہنماؤں کی جانب سے جمعرات کو ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی کے لیڈر سدھارمیا، ریاستی کانگریس کے صدر دنیش گنڈوراؤ ،ایچ کے پاٹل،ایچ سی مہادیوپَّا اور دیگر رہنما موجود تھے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بی جے پی حکومت کے اس حکم کے خلاف ریاست کے عوام سے رائے لی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے گذشتہ ہفتے ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد شیر میسور ٹیپو سلطان کی جینتی پر سرکاری تقریب کے انعقاد کو رد کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ بی جے پی کے جی بوپیَّا کی اس عرضی کے تناظر میں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع میسور کے لوگوں نے سابقہ حکومت کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

شیئر بازار میں زبردست گراوٹ، سینسیکس 610 پوائنٹ اور نفٹی 155 پوائنٹ گرا

امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک نے سال 2008 کی مندی کے بعد پہلی مرتبہ شرح سود کم کی ہے۔ امریکہ فیڈرل بینک کے اس فیصلہ کا اثر ہندوستانی شیئر بازار پر پڑا ہے اور اس میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سینسیکس 610 پوائنٹ اور نفٹی 155 پوائنٹ گر گیا ہے۔ ایس بی آئی کے شیئرز میں 5 فیصد گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے بعد پہلی مرتبہ سینسیکس 37000 کے نیچے آیا ہے۔

رام پور: اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اور ان کے حامیوں کو پولس نے کیا گرفتار

اتر پردیش کے رام پور میں پولس نے دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے اور اس درمیان سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور ان کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دراصل عبداللہ اعظم اپنے حامیوں کے ساتھ رام پور میں جمع ہوئے تھے جب کہ ایک علاقے 5 لوگوں کا جمع ہونا دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ اسی کے پیش نظر پولس نے عبداللہ اعظم اور ان کے حامیوں کو گرفتار کر لیا۔


اناؤ معاملہ پر سپریم کورٹ کا رخ سخت، سبھی کیس دہلی ٹرانسفر، سی بی آئی کو 7 دن کے اندر جانچ مکمل کرنے کا حکم

اناؤ عصمت دری واقعہ کے تعلق سے سپریم کورٹ نے انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ سڑک حادثہ کی جانچ سات دن کے اندر جانچ ختم کر اس کی رپورٹ پیش کرے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے لکھنؤ میں اناؤ معاملے سے متعلق چل رہے سبھی کیس کو دہلی ٹرانسفر کرنے کا حکم بھی سنا دیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ عصمت دری متاثرہ کی سیکورٹی پر تعینات تین پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان سیکورٹی اہلکاروں میں دو خاتون اہلکار بھی شامل ہے۔


سنسیکس 441 پوائنٹ گرا، نفٹی بھی 120 پوائنٹ گر کر 11 ہزار سے نیچے

شیئر بازار نے آج گراوٹ کے ساتھ شروعات کی۔ کاروبار کے دوران سنسیکس 441 پوائنٹ گر کر 37074.04 پر آ گیا۔ نفٹی میں 123 پوائنٹ کا نقصان دیکھا گیا۔ اس نے 10995 کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


اناؤ عصمت دری معاملہ پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور یوگی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

سپریم کورٹ میں اناؤ معاملہ کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے سالیسیٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سی بی آئی ڈائریکٹر کے ساتھ بات کریں۔ سی بی آئی اور اتر پردیش حکومت سے اناؤ معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

اس درمیان امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اناؤ کیس سے جڑے سبھی معاملوں کی سماعت اتر پردیش سے باہر ہو سکتی ہے اور اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ یو پی سے باہر ہی کیس کی سماعت ہو۔


پہلے اسکولی بچی نے یو پی حکومت سے کیا سوال، اب پرینکا گاندھی نے بھی کہا ’بی جے پی جواب دو‘

پرینکا گاندھی نے ایک اسکولی طالبہ کے ذریعہ یو پی حکومت سے کیے گئے سوال پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اگر کوئی رسوخ والا، بڑا انسان کچھ غلط کرتا ہے تو اس کے خلاف ہماری آواز سنی جائے گی کیا؟ یہ بارہ بنکی کی طالبہ کا ’بیداری ریلی‘ کے دوران اتر پردیش حکومت سے اٹھایا گیا سوال ہے۔ یہی سوال ہر خاتون اور بچی کے ذہن میں ہے۔ بی جے پی جواب دو۔‘‘


اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک، امریکی افسروں کا دعویٰ

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا ہے۔ حمزہ کے مارے جانے کا دعویٰ امریکی افسران نے کیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس بارے میں کوئی واضح جانکاری نہیں دی کہ حمزہ کیسے اور کب مارا گیا، پر بتایا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے دو سالوں کے اندر ایک مہم میں مارا گیا اور اس میں امریکہ کا اہم کردار رہا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading