اہم خبر: افغان-پاک کھلاڑی میدان کے اندر مد مقابل، شائقین باہر متصادم!

افغان، پاک شائقین میدان کے باہر متصادم

لیڈز: افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہفتہ کو جہاں آئی سی سی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میدان پر مقابلہ چل رہا تھا وہیں ان کے حامیوں کے درمیان میدان کے باہر جھڑپ ہورہی تھی ۔

پاکستانی نیوز جیو کے مطابق میدان کے باہر دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی جس میں کچھ لوگوں کو ہلکی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ ڈان نیوز کے صحافی مخدوم ابوبکر نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ شائقین کے رویے کی فلم بندی کے دوران ان پر بھی شائقین کی طرف سے حملہ کیا گیا۔

مبینہ طور پر میچ کے دوران میدان کے نزدیک سے ایک ہوائی جہاز گزر رہا تھا جس پر بلوچستان کی حمایت میں ‘جسٹس فار بلوچستان’ کا نعرہ لکھا ہوا تھا، اسی کے بعد دونوں فریقوں میں جھڑپ شروع ہو گئی۔ جس وقت یہ جھڑپ ہو رہی تھی اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ جا ری تھا۔

کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش کو بھوپال کی عدالت سے ملی ضمانت

بھوپال: بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو آج شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت دیدی۔

اندور تین اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی آکاش کے وکیل پوشیہ متر بھارگوا نے بتایاکہ خصوصی جج سریش سنگھ نے شام کو آکاش کو ضمانت دی ۔اب ہم اس سلسلہ میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے آگے قدم اٹھائیں گے ۔اس سے پہلے افسران اندور کی ایم جی روڈ تھانہ پولیس سے ایم ایل اے آکاش کی کیس ڈائری لیکر دوپہر کو عدالت پہنچے ،جس کے بعد یہاں معاملہ کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد شام کو فیصلہ سنایا۔

آکاش وجے ورگیہ کی ضمانت عرضی پر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے معاملات کی سماعت کے لیے مخصوص عدالت کے جج سریش سنگھ نے یہاں کی سماعت کی ۔کل اس معاملہ میں سماعت شروع ہونے کے بعد جج نے اس معاملہ کی کیس ڈائری اندور سے لائے جانے کا حکم دیا تھا۔

افغانستان میں حکومت حامی 24 جنگجو ہلاک

کابل: امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کی قطر کی راجدھانی دوحہ میں ساتویں مرحلہ کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے سنیچر کو دہشت گردوں نے افغانستان میں بغلان صوبہ کے نہارین ضلع میں بڑا حملہ کرکے حکومت حامی کم از کم 24 جنگجووں کو ہلاک اور9دیگر کو زخمی کردیا۔

ضلع کے گورنر فضل الدین مرادی نے یہ اطلاع دی۔ مردی نے حالانکہ تفصیلی معلومات نہیں دیں لیکن کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں فوج، سلامتی دستوں اور پولیس کے جوانوں پر حملے تیز کرنے والے طالبان نے بھی اب تک اس حملے کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

پہلو خان معاملے کی جانچ بی جے پی راج میں ہوئی، کچھ غلط نکلا تو دوبارہ ہوگی جانچ

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ پہلو خان کیس کی جانچ گزشتہ بی جے پی حکومت کے دوران ہوئی تھی۔ اس معاملے کی چارج شیٹ بھی بی جے پی حکومت کے دوران ہی پیش کی گئی تھی۔ اگر جانچ میں کسی بھی طرح کی خامی پائی جاتی ہے تو اس معاملے کی جانچ دوبارہ کرائی جائے گی۔


جھارکھنڈ میں ایک اور موب لنچنگ، جادو ٹونے کے شک میں ماں-بیٹی کا پیٹ پیٹ کر قتل

جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں جادو ٹونا کے الزام میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو پہلے بری طرح پیٹا گیا اور اس کے بعد انھیں مار ڈالا گیا۔ پولس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ یہ واقعہ نکسل متاثرہ رواؤلی گاؤں میں جمعرات کی شب ہوا۔ پولس کے مطابق واقعہ کے دوران خاتون کا شوہر سبھاش کھنڈیت اور بیٹا بھاگنے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے جمعہ کو معاملہ درج کرایا۔

کھنڈیت نے شکایت میں لکھا کہ پیر کو ان کے گھر میں ایک پوجا ہوئی تھی جس میں ان کے پڑوسی رام بلاس کی بیوی شامل ہوئی تھیں۔ پوجا کے بعد وہ بیمار ہو گئی۔ اس کے بعد رام بلاس کے گھر والوں نے کھنڈیت کی بیوی اور بیٹی پر حملہ کر دیا۔ مغربی سنگھ بھوم کے ڈی ایس پی آنند موہن نے میڈیا کو بتایا کہ ’’معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور ہم معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔‘‘

یوگی حکومت جرائم پیشہ افراد کے سامنے کمزور: پرینکا

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت جرائم روکنے میں ناکام ہو رہی ہے اور جس طرح سے وہاں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ ریاستی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے کہا ’’پورے اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام من مانی کرتے گھوم رہے ہیں ۔ ایک کے بعد ایک جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ مگر یو پی بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ان کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ’’کیا اترپردیش حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے ‘‘۔

راجستھان: پہلو خان پر چارج شیٹ دائر، یکم اپریل 2017 میں ہوئی تھی موب لنچنگ

یکم اپریل 2017 کو گئوکشی کے شک میں پیٹ پیٹ کر مارے گئے پہلو خان کے خلاف راجستھان پولس نے چارج شیٹ داخل کیا ہے۔


گجرات: زبردست بارش سے کئی علاقوں میں جمع ہوا پانی، الرٹ جاری

گجرات کے ولساڈ میں زبردست بارش کے بعد کئی رہائشی اور ذیلی علاقوں میں آبی جماؤ کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس آبی جماؤ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جگہ جگہ سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور ریلوے اسٹیشن پر بھی گھٹنے تک پانی جمع ہے۔ کئی اسپتالوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ خبروں کے مطابق نوساری علاقہ میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں تقریباً 8 انچ بارش ہوئی۔ اس زبردست بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔


ہریانہ: کانگریس ترجمان وکاس چودھری قتل معاملہ میں دو لوگ گرفتار

ہریانہ کے فرید آباد میں کانگریس ترجمان وکاس چودھری کا برسرعام گولی مار کر قتل کیے جانے سے متعلق پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیکن اس معاملے میں اب تک اہم ملزم فرار بتایا جا رہا ہے۔


دہلی یونیورسٹی کے کالجوں میں پہلے دن 2750 سے زائد داخلے

دہلی یونیورسٹی کے کالجوں میں جمعہ کے روز سے داخلے کا عمل شروع ہو گیا اور پہلے ہی دن رات کے 10 بجے تک 2758 بچوں نے خود کو اس کالج سے منسلک کر لیا۔ دہلی یونیورسٹی کے ایک افسر کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق داخلہ لینے والے 2758 بچوں میں سے تقریباً 1300 بچوں نے اپنی فیس بھی جمع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی یونیورسٹی نے گزشتہ دنوں انڈر گریجویٹ کورس کے لیے اپنا پہلا کٹ آف جاری کیا تھا۔ یونیورسٹی کے کالجوں میں سب سے زیادہ کٹ آف ہندو کالج کا دیکھنے کو ملا تھا جہاں پالیٹیکل سائنس آنرس میں داخلہ کے لیے 99 فیصد نمبر کی ضرورت بتائی گئی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading