اہم خبر: اردو اخبارات کے مسائل حل کئے جائیں گے، پرکاش جاویڈکر

اردو اخبارات کے مسائل حل کئے جائیں گے، پرکاش جاویڈکر

نئی دہلی: اردو صحافیوں نے مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈ کر سے ملاقات کرکے انہیں اردو اخبارات وجرائد کے مسائل سے آگاہ کیا۔

گذشتہ شب نئی دہلی کے ہوٹل سوریہ میں این سی پی کے جنرل سیکریٹری ڈی پی ترپاٹھی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں کچھ سینئر اردو صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ مہمان خصوصی پرکاش جاویڈ کر کے ساتھ اردو اخبارات کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کرسکیں۔مرکزی وزیرنے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان سے خاص لگاؤ ہے اور وہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت میں رہ کر قومی اردو کونسل کے توسط سے اردو کے فروغ کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔

اس موقع پر این سی پی کے سینئر لیڈر سید جلال الدین نے مدعو صحافیوں کو وزیر محترم سے متعارف کرایا اور گفتگو کا آغاز کیا۔اردو صحافیوں نے آل انڈیا ریڈیو‘دور درشن‘پی آئی بی‘پبلی کیشن ڈویژن اور دیگر نشریاتی اداروں میں اردو عملے کی شدید قلت کی طرف توجہ دلائی۔

آل انڈیا اردو ایڈیٹر س کانفرنس کے سیکریٹری معصوم مرادآبادی نے کہا کہ 2016میں نافذ کی گئی ڈی اے وی پی کی سخت پالیسی کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانی درجے کے اخبارات کو بہت نقصان پہنچا ہے اور ان میں سے بیشتر موت وزیست کے مراحل سے دو چار ہیں۔

ادیب اور صحافی شاہد ماہلی نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن جیسے اداروں میں اردو جاننے والے نایاب ہوتے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور کالم نگار سراج نقوی اور ایم ودود ساجد نے بھی اردو زبان اور اردو صحافت کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں کارآمد تجاویز پیش کیں۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے یقین دلایا کے وہ اردو اخبارات کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر گلوکارہ اور ادکارہ سلمیٰ آغا اور شاعر ملک زادہ جاوید بھی موجود تھے۔

آکاش وجے ورگیہ کی غنڈہ گردی پر کانگریس کا آیا بیان، کہا ’یہ بی جے پی کیریکٹر ہے‘

کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کر بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کی غنڈہ گردی پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور اندور سے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ ایک سرکاری افسر کی بلے سے پٹائی کرتے ہوئے۔ جنھیں بی جے پی کے چال، کردار اور چہرے کے اچھے ہونے کی تھوڑی بھی غلط فہمی ہو وہ اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی آنکھیں کھول سکتے ہیں۔ تہذیبوں کی اَرتھی نکل رہی ہے۔‘‘


کیرالہ: کنّور اور ویور سنٹرل جیلوں میں چھاپہ ماری، موبائل اور چاقو برآمد

کیرالہ کے کنّور اور ویور سنٹرل جیلوں میں چھاپہ ماری کے دوران موبائل فون، چارجر، چاقو، لوہے کی سلاخیں اور گانجہ برآمد کیا گیا ہے۔ ٹی پی چندرشیکھرن قتل کے ملزم کوڈی سُنی سمیت چار قیدیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جیل میں چھاپہ ماری 22 جون کو کی گئی تھی۔


چنڈی گڑھ: کار سے کار ٹکرائی تو لڑکی نے شخص پر کر دیا حملہ

چنڈی گڑھ کے ٹریبیون چوک کے پاس ایک لڑکی نے ایک شخص پر حملہ کر دیا۔ دراصل لڑکی کی کار اس شخص کی کار سے ٹکرا گئی تھی۔ اسی پر ناراض ہو کر لڑکی نے یہ حملہ کر دیا۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ 25 جون کا بتایا جا رہا ہے۔


بہار: ڈاکٹروں کا کارنامہ، فیضان کے بائیں ہاتھ میں تھا فریکچر، دائیں میں لگا دیا پلاسٹر

بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں نے فیضان نام کے بچے کے بائیں ہاتھ کے فریکچر کا علاج کرتے ہوئے دائیں ہاتھ میں پلاسٹر لگا دیا۔ فیضان کی ماں کا کہنا ہے کہ فیضان کے علاج میں لاپروائی کی گئی اور اسے اسپتال میں ایک گولی تک نہیں دی گئی اور روانہ کر دیا گیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی جانی چاہیے۔


آسام: این آر سی کی نئی فہرست جاری، ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا نام باہر

آسام حکومت نے این آر سی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس نئی فہرست میں 102462 لوگوں کے نام شامل ہیں جنھیں اب اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے دعوے داخل کرنے ہیں۔ این آر سی افسران نے کہا کہ اضافی فہرست میں صرف ان لوگوں کے نام ہیں جو 30 جولائی، 2018 کو شائع مکمل مسودہ این آر سی میں شامل ہیں، لیکن بعد میں نااہل پائے گئے۔


حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور حملہ

صنعا: یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے حملہ میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے خمیس مشیط کی طرف آنے والے ڈرون کو مار گرایا، خمیس مشیط میں سعودی عرب کا اہم فضائی اڈہ بھی واقع ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ابہا ایئر پورٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک شامی شہری جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اتر پردیش: لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے مردے کا 10 بار کیا ایکسرے، دو ڈاکٹر برخاست

اتر پردیش واقع میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں ایک مردے کا ڈاکٹروں نے 10 بار ایکسرے کیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد دو ڈاکٹروں کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے میں کیزوئلٹی میڈیکل افسر، جونیئر ڈاکٹروں اور اسٹاف سمیت 11 لوگوں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

واقعہ 20 جون کا ہے جب سڑک حادثہ میں زخمی ایک رکشہ ڈرائیور کو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران اسپتال میں اس کی موت ہو گئی تھی۔ بغیر کسی سینئر کی اجازت کے رکشہ ڈرائیور کی لاش کا ایک دو بار نہیں بلکہ 10 بار ایکسرے ڈاکٹروں نے کیا۔ جب اس بات کا انکشاف ہوا تو افرا تفری پھیل گئی۔ معاملے کی پوری جانچ کی جا رہی ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading