اہم خبر: آج شام 5 بجے ہوگا لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

میڈیا ذرائع کے مطابق آج شام تک لوک سبھا انتخابات کا بگل بج جائے گا، خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن آج شام 5 بجے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا.

قومی آوازبیورو

الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے سے پہلے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے ٹوئٹ کر کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں، اس کے مطابق 2004 میں الیکشن نوٹیفکیشن 29 فروری، 2009 میں الیکشن نوٹیفکیشن 2 مارچ اور 2014 میں 5 مارچ کو الیکشن نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، ایسے میں دیکھا جائے تو امسال الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ایس وائی قریشی کے اعداد و شمار کے مطابق 2004 میں 1 جون، 2009 میں 30 مئی، 2014 میں 3 جون کو لوک سبھا کی مدت ختم ہوئی تھی، اس بار 2 جون کو لوک سبھا کی مدت ختم ہو رہی ہے، 2004 میں انتخابات 20 اپریل سے لے کر 10 مئی کے درمیان 4 مراحل میں، 2009 میں 16 اپریل سے لے کر 13 مئی کے درمیان پانچ مراحل میں اور 2014 میں 7 اپریل سے لے کر 12 مئی کے درمیان 9 مراحل میں انتخابات ختم ہوئے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading