اہم خبریں: CAA کے خلاف احتجاج، جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں… ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں CAA کے خلاف احتجاج جاری، جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں… ممتا بنرجی

سلی گوڑی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں این آر سی اور شہریت ترمیم قانون کے خلاف لڑ رہی ہوں، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ میرے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔


امریکہ کو اس حملے کا انجام بھگتنا پڑے گا: ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے جمعہ کے روز امریکہ کو عراق میں راکٹ حملہ کر کے ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس کا انجام بھگتنا ہوگا۔

ظریف نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’امریکہ کی طرف آئی ایس آئی ایس ، النصرا اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے سب سے مؤثر لڑائی لڑنے والے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانا اور انہیں قتل کرنا انتہائی خطرناک اور بے وقوفیانہ حرکت ہے۔ امریکہ کے اس قدم کے انجام کی ذمہ داری اس کی خود کی ہو گی‘‘۔

قاسم سلیمانی کی موت، امریکہ کو تصدیق کے لئے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار

ماسکو: امریکی وزارت دفاع ’پنٹاگن‘ نے جمعہ کے روز کہا کہ انہیں بغداد میں ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مهدی المهندس کی موت کی تصدیق کے لئے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

پنٹاگن کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ابو مهدی المهندس کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ سے ہو سکتی ہے۔ اس حملے میں پی ایم ایف پروٹوکول سربراہ محمد جابیری کی بھی موت ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ بعد میں ایک امریکی افسر نے بتایا کہ یہ حملہ امریکہ نے کیا تھا۔ حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران حمایت یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مهدی المهندس سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا معاملہ، ایران نے سوئس سفارت کار کو کیا طلب

عراق کے دارالحکومت بغداد میں انجام دیئے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں ایرانی ریوولیوشنری گارڈز کوڈز فورس کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کی موت ہو گئی ہے، اس معاملے میں ایران نے سوئس سفارت کار کو طلب کیا ہے، ایران میں امریکہ کے سوئس سفارت کار انچارج ہیں۔


امریکی حملے میں ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگوں کی موت

بغداد: عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگ مارے گئے۔ امریکی سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کیے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading