اسرائیلی فوج کا شام میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر حملہ
یروشلم: اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے شام کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی فوج نے ٹوئٹ کرکے دی ہے، اسرائیلی فوج نے علی الصبح پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’ ہم نے ابھی ابھی اسرائیلی شہریوں پر آج راکٹ داغنے والے آئی ایس کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شام اور غزہ میں حملہ کیا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا تھا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں 21 راکٹ داغے ہیں۔ ان میں سے 13 کو ہوا میں ہی مار گرایا گیا۔
سعودی عرب میں تاش ٹورنامنٹ، فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال اور کار
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال انعام دیا گیا اور ساتھ ہی ایک بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔ شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے۔ ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ریاض میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال کے انعامات دیئے گئے، تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال دئیے گئے۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی لیکن وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو