اہم خبریں: دہلی تشدد… شاہ رخ کے ذریعہ فائرنگ کے لیے استعمال پستول اس کے گھر سے برآمد


دہلی تشدد: شاہ رخ کے ذریعہ فائرنگ کے لیے استعمال پستول اس کے گھر سے برآمد

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولس نے گولی چلانے والے شخص شاہ رخ کی پستول برآمد کر لی ہے۔ شاہ رخ نے تشدد کے دوران موج پور میں گولی چلائی تھی۔ دہلی پولس کرائم برانچ نے آج اس کی پستول اس کے گھر سے برآمد کی۔ پولس نے پستول کے ساتھ 3 کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔


بی جے پی لیڈر جیہ پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، اگلی سماعت 20 اپریل کو

بی جے پی لیڈر اور فلم اداکارہ جیہ پردا پر قانونی شکنجہ کستا ہوا نظر آ رہا ہے۔ 2019 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

Leave a comment