دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے احاطے میں گھس کر لاٹھی اور ڈنڈوں سے لیس کچھ نقاب پوشوں نے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مرپيٹ کی، اس دوران جے این یو کی طلبا یونین کی صدر آئشی گھوش بری طرح زخمی ہو گئیں، آئشی نے بتایا کہ کچھ نقاب پوشوں نے انہیں بری طرح پیٹا۔
Jawaharlal Nehru University Student Union (JNUSU) President Aishe Ghosh at JNU: I have been brutally attacked by goons wearing masks. I have been bleeding. I was brutally beaten up. pic.twitter.com/YX9E1zGTcC
— ANI (@ANI) January 5, 2020
جالندھر میں نماز پڑھنے سے روکنے پر ماحول کشیدہ
جالندھر 05 جنوری (یواین آئی) پاکستان میں واقع گرودوارہ ننکانہ صاحب پر حملے کی مخالفت میں جالندھر کے فتح پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے پر گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ مسجد-اے-كووا کے امام مظہر عالم نے اتوار کو بتایا کہ فتح پور مسجد کے قاضی محمدقیصر کی غیر موجودگی میں گاؤں کے کچھ لڑکوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈپٹی کمشنر بلکار سنگھ نے دونوں فریقوں کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاؤں کے ہی دو لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔
جامعہ نگر، شاہین باغ میں سرگرمیاں تیز، بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات
دہلی کے جامعہ نگر، شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی مخالف احتجاج کے مقام کے قریب پولیس کی سرگرمیوں میں اضافہ نظرت آ رہا ہے۔ پولیس اہلکار کی ایک بڑی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے۔ پولیس کی سرگرمیوں کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ احتجاجی مظاہرے کے مقام پر جمع ہوگئے ہیں۔
The #Police deployment at the #Protest site in #JamiaNagar #ShaheenBagh has increased. pic.twitter.com/bN2kcSht8d
— QAUMI AWAZ (@Qaumi_Awaz) January 5, 2020
جواد ظریف نے نے پومپيو کو ’گھمنڈی مسخرا‘ قرار دیا
تہران: ایران کے ٹاپ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے پر عراقیوں کے جشن منانے کے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے دعویٰ سے ناراض ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے انہیں (پومپيو کو) ’گھمنڈی مسخرا‘ قراردیا ہے۔
پومپيو نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے ڈرون حملہ میں سلیمانی کے مارے جانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ان کے مارے جانے پر عراق کے لوگوں نے جشن منایا۔ ان کے اس بیان سے ناراض ظریف نے انہیں ’گھمنڈی مسخرا‘ بتاتے ہوئے جمعہ کی رات ٹوئٹر پر لکھا’’ایک سفارتکار کے بھیس میں ’گھمنڈی مسخرا‘ نے 24 گھنٹے پہلے دعوی کیا تھا کہ عراق کے شہروں میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔ ہمارے لاکھوں بھائی بہن آج ملک بھر میں سلیمانی کی مقدس روح کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودگی ختم ہونے کا آغاز ہو گیا ہے‘‘۔
اہم خبر: جنرل قاسم سلیمانی کی میت اہواز پہنچا دی گئی
تہران: عراق کی راجدھانی بغداد میں جمعہ کے روز امریکی حملہ میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی میت مغربی ایران کے شہر اہواز پہنچا دی گئی۔ دو روز قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ اداکی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر جنازہ میں شریک لوگوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے۔ قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی قصبہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیما نی کی ہلاکت پر پنٹاگن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قاسم سلیمانی کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-