اہم خبریں: جعفرآباد میں سی اے اے خلاف خواتین سراپا احتجاج، ٹریفک متاثر، میٹرو اسٹیشن بند


جعفرآباد میں سی اے اے مخلاف خاتون مظاہرہ، میٹرو اسٹیشن بند

بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر آزاد کی کال پر آج ریزرویشن کے حق میں اور سی اے اے، این آر سی و این پی آر کی مخالفت میں بھارت بند کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کے کئی شہروں سے بند کے دوران مظاہرے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔


راجدھانی دہلی کے جعفرآباد میں بڑی تعداد میں خواتین سنیچر کی دیر رات سے ہی جمع ہو گئیں اور سیلم پور کو موجپور اور یمنا وہار سے جوڑنے والی شاہراہ نمبر 68 کو بند کر دیا۔ موقع پر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ خاتون مظاہرین لگاتار آزادی کے نعرے لگا رہی ہیں۔


دریں اثنا، خواتین کی بڑی تعداد کے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے جمع ہو جانے کے سبب اسٹیشن کے دروازوں کو بند کر دیا گیا ہے اور یہاں ٹرین کے ٹھہراؤ پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔ ادھر، بہار میں بھی بھارت بند کا بڑے پیمانے پر اثر دیکھا جا رہا ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading