بہار میں نقلی نوٹ کے ساتھ تین گرفتار
سپول: بہار میں سپول ضلع کی پولیس نے نقلی نوٹ اور نوٹ چھاپنے کی مشین کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار پوریکا نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ویر پور تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر آٹھ باشندہ روشن کمار کو گرفتار کرلیا۔ روشن ویر پور بازار میں نقلی نوٹ بھنانے کاکام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے 24 ہزار 500 روپے کے نقلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ پوریکا نے بتایاکہ روشن سے تفتیش کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے پورنیہ ضلع کے بن منکھی تھانہ علاقہ سے ویکاس کمار کو ساہ کو گرفتار کیا۔ ویکاس کے پاس سے پولیس نے دس ہزار روپے کے نقلی نوٹ کے علاوہ اس کے گھر سے نوٹ چھاپنے کی مشین بھی برآمد کی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ روشن نے اس دھندے میں شامل ایک دیگر نوجوان کانام بتایا جو بھاگلپور ضلع کے نارائن پور تھانہ علاقہ کے بلہا گاﺅں کا باشندہ ہے۔ پولیس نے کل رات اسے بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ نقلی نوٹ کے دھندے بازوں سے پولیس سختی سے تفتیش کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ ایک بڑے نیٹ ورک کا خلاصہ ہوسکتا ہے۔
پولیس کے سمجھانے کے بعد شاہین باغ مظاہرین ہوئے واپس
شاہین باغ کے مظاہرین اتوار کو وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات نہیں کر پائے، مظاہرین نے امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ شروع کیا، پولیس نے انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا، آخر پولیس سے بات چیت کے بعد مظاہرین لوٹ گئے۔
نیپال نے اپنے175 شہریوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر چین سے نکالا
بیجنگ: چین کے ووہان میں مہاماری کی شکل لے چکے کوروناوائرس انفیکشن کے پیش نظر نیپال نے وہاں سے اپنے 175 شہریوں کو نکال لیا ہے۔ نیپالی سفارت خانے نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔
ووہان اور اس کے آس پاس کے شہروں سے نکالے گئے شہریوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔ سفارت خانے نے ایک بیان میں بتایا کہ ہوبئی صوبے کے چھ الگ الگ شہروں کے 175 نیپالی شہریوں کو نیپال ایئرلائنز کے چارٹر طیارے کے ذریعہ آج صبح ووہاں سے لایا گیا۔ 175 شہریوں میں سے 170 طلبہ، دو سیاح اور دو بچے اور ملازم ہیں۔
سفارت خانے بتایا کہ طیارے میں پرواز بھرنے سے پہلے سبھی شہریوں کی ضروری جانچ کے عمل کومکمل کیا گیا۔ نیپال پہنچنے کے بعد سبھی کو 14 دونوں کےلئے اگل تھلگ رکھا جائے گا۔ وہاں کل185 لوگ تھے جن میں سے چار نے چین میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا، جبکہ چھ میڈیکل وجوہات سے نہیں لوٹ سکے۔ نیپال حکومت نے چین کو ایک لاکھ ماسک بھی تقسیم کیے۔
ہوبئی صوبے کے ووہان میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ دسمبر میں سامنے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا کے 25 سے زیادہ ملکوں میں پھیل گیا۔ چین میں ابھی تک اس جان لیوا وائرس سے 1665 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 68 ہزار 500 لوگ اس سے انفیکٹڈ ہیں۔
شاہین باغ مظاہرین کے مارچ کو روکا گیا، امت شاہ سے جا رہے تھے ملنے
شاہین باغ مظاہرین کے مارچ کو روک دیا گیا ہے، خواتین مظاہرین نے وزارت داخلہ تک کے لئے مارچ شروع کر کیا تھا، خواتین سی اے اے کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے جا رہی تھیں، تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔
شادی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی موت
بھاونگر: گجرات میں بھاؤنگر ضلع کے وللبھی پور علاقے میں اتوار کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پچھے گاؤں میں رام دیو سنگھ گوہل کے بیٹے دھمبھا گوہل کی شادی کی تقریب میں علیٰ الاصباح کسی نے فائرنگ کر دی۔ نشانہ چوک جانے سے شادی میں آئے مہمان راجکوٹ کے لودھكا کے پيپرڈی گاؤں کے رہائشی پریہ راج سنگھ جڈیجہ(20) اور دیگر ایک شخص شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران پريہ راج سنگھ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایک اور واقعہ میں موربی ضلع میں ماياميانہ کے واگھروا گاؤں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
داروغہ کی رسی سے باندھ کر پٹائی، حالت تشویشناک
اترپردیش کے ضلع جالون کے ایٹ علاقہ کے بلایاں گاؤں میں دبنگوں کی مارپیٹ کی شکایت پر پہنچے داروغہ کو دبنگوں نے ہی پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کر دیا۔
پولیس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مارپیٹ کی شکایت پر ہفتہ کو داروغہ گاؤں گئے تھے۔گاؤں پہنچتے ہی دبنگوں نے انہیں رسی سے باندھ دیا اور جم کر پٹائی کی۔انتہائی سنگین حالت میں انہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ داروغہ کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی ہے، جس کے پیش نظر پی اے سی کی 10کمپنی تعینات کی گئی اور کئی تھانوں کی پولیس بھی وہاں موجود ہے۔
امت شاہ سے ملاقات کے لئے شاہین باغ سے مارچ کی تیاری، انتظامیہ سے اجازت نہیں
شاہین باغ کے مظاہرین آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہی دہلی پولیس نے شاہین باغ کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔
شاہین باغ میں موجود مظاہرین نے حکمت عملی تیار کی ہے کہ وہ سب وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش تک مارچ نکالیں گے اور اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو مظاہرین ان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہین باغ میں اس حوالہ سے تاحال غور و خوض جاری ہے کہ مارچ کس وقت نکالا جائے۔
People of Shaheen bagh decided for a rally to Home Ministers house to talk to him as he invited people for a dialogue. No representatives but everyone, who has a problem with CAA would be sharing their demands to Amit Shah. Rally would be starting tomorrow, by 2 from #ShaheenBagh pic.twitter.com/PFnDZ18Mz4
— Shaheen Bagh Official (@Shaheenbaghoff1) February 15, 2020
دریں اثنا، دوپہر 12 بجے شاہین باغ کے کچھ لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی۔ ڈی سی پی آر پی مینا نے اس ملاقات کے بعد آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہمارے پاس ان کی درخواست تھی اور یہ دو اضلاع کا معاملہ ہے، لہذا درخواست کو نئی دہلی بھیج دیا گیا ہے لیکن وہاں سے درخواست پولیس ہیڈ کوارٹر چلی گئی، اب وہاں سے فیصلہ لیا جائے گا۔ جب تک منظوری ہمارے پاس نہیں آئے گی ہم انہیں یہاں سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔‘‘
جامعہ تشدد پر ایکشن نہ لیا تو حکومت کی نیت ظاہر ہو جائے گی: پرینکا گاندھی
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کے ساتھ پولیس کی بربریت کے حوالہ سے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’دیکھئے کیسے پولیس پڑھنے والے طلباء کو اندھا دھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھا رہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جا رہا ہے۔
پرینکا نے کہا کہ وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے عہدیداروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں داخل ہوکر کسی کو نہیں پیٹا۔ نیز اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اگر جامعہ میں ہونے والے تشدد پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائے گی۔
..इस वीडियो को देखने के बाद जामिया में हुई हिंसा को लेकर अगर किसी पर एक्शन नहीं लिया जाता तो सरकर की नीयत पूरी तरह से देश के सामने आ जाएगी। 2/2
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 16, 2020
غزہ کی جانب سے راکٹ داغے گئے: اسرائیلی فوج
تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سرحد میں فلسطین کے غزہ کی جانب سے ہفتہ کو دو راکٹ داغے گئے۔ آئی ڈ ی ایف نے ٹویٹ کرکے کہا’’یہ حملہ كسو فیم کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی ارلام بجنے کے دوران ہوا۔ غزہ کی جانب سے دہشت گردوں نے دو راکٹ داغے‘‘۔
قابل غور ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جنوری میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے پیش کئے گئے امن معاہدے کے بعد سے علاقے میں کشیدگ مزید بڑھ گئی ہے۔فلسطین نے اس معاہدے کو اپنانے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ اس حملے سے پہلے جمعرات کی رات کو میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ رہی تھی کہ حماس مظاہرین اور اسرائیلی کے درمیان ایک دوسرے کی سرحد میں راکٹ نہ داغنے کیلئے معاہدہ بھی ہوا ہے۔
میرٹھ کے سردھنہ علاقہ میں 19سالہ طالبہ کا گولی مار کر قتل
میرٹھ: میرٹھ کے سردھنہ علاقے میں اہل خانہ نے اپنی جوان بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ آنر کلنگ کا بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق سردھنہ علاقہ کے دبتھووا ٹاؤن کے رہنے والے جيوندر کی 19 سالہ بیٹی ٹینا عرف تانیہ نے ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے جب گھر کا دروازہ کھولا تو کسی نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی۔ سنگین حالت میں ٹینا کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینا 12 ویں کلاس کی طالبہ تھی اور گزشتہ سال فیل ہو گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو 12 بجے کے بعد دی۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کا قتل معاشقہ کے سبب اس کے گھر والوں نے ہی کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق حراست میں لئے گئے گھر والوں نے کی ہے۔ پولیس چھان بین کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
نائیجیریا: بوکو حرام کے حملہ میں 30 افراد ہلاک
ابوجا: نائیجیریا کے شمالی ریاست كاتسنا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کی جانب سے دو گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں میں کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے جمعہ کی شام میں کئے گئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ ’پنچ ڈیلی‘ نامی اخبار کے مطابق دونوں گاؤں میں فی الحال پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ بوکو حرام ایک شدت پسند تنظیم ہے۔ بوکو حرام نائیجیریا میں روزانہ کہیں نہ کہیں خوفناک کارروائی انجام دیتا رہتا ہے۔ اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملہ میں کم از کم 30 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو