اہم خبریں: امت شاہ سے ملاقات کے لئے شاہین باغ سے مارچ کی تیاری، انظامیہ سے اجازت نہیں


امت شاہ سے ملاقات کے لئے شاہین باغ سے مارچ کی تیاری، انظامیہ سے اجازت نہیں

جامعہ تشدد پر ایکشن نہ لیا تو حکومت کی نیت ظاہر ہو جائے گی: پرینکا گاندھی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کے ساتھ پولیس کی بربریت کے حوالہ سے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’دیکھئے کیسے پولیس پڑھنے والے طلباء کو اندھا دھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھا رہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جا رہا ہے۔

پرینکا نے کہا کہ وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے عہدیداروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں داخل ہوکر کسی کو نہیں پیٹا۔ نیز اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اگر جامعہ میں ہونے والے تشدد پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائے گی۔


غزہ کی جانب سے راکٹ داغے گئے: اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سرحد میں فلسطین کے غزہ کی جانب سے ہفتہ کو دو راکٹ داغے گئے۔ آئی ڈ ی ایف نے ٹویٹ کرکے کہا’’یہ حملہ كسو فیم کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی ارلام بجنے کے دوران ہوا۔ غزہ کی جانب سے دہشت گردوں نے دو راکٹ داغے‘‘۔

قابل غور ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جنوری میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے پیش کئے گئے امن معاہدے کے بعد سے علاقے میں کشیدگ مزید بڑھ گئی ہے۔فلسطین نے اس معاہدے کو اپنانے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ اس حملے سے پہلے جمعرات کی رات کو میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ رہی تھی کہ حماس مظاہرین اور اسرائیلی کے درمیان ایک دوسرے کی سرحد میں راکٹ نہ داغنے کیلئے معاہدہ بھی ہوا ہے۔

میرٹھ کے سردھنہ علاقہ میں 19سالہ طالبہ کا گولی مار کر قتل

میرٹھ: میرٹھ کے سردھنہ علاقے میں اہل خانہ نے اپنی جوان بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ آنر کلنگ کا بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق سردھنہ علاقہ کے دبتھووا ٹاؤن کے رہنے والے جيوندر کی 19 سالہ بیٹی ٹینا عرف تانیہ نے ہفتہ کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے جب گھر کا دروازہ کھولا تو کسی نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی۔ سنگین حالت میں ٹینا کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینا 12 ویں کلاس کی طالبہ تھی اور گزشتہ سال فیل ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو 12 بجے کے بعد دی۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کا قتل معاشقہ کے سبب اس کے گھر والوں نے ہی کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق حراست میں لئے گئے گھر والوں نے کی ہے۔ پولیس چھان بین کر رہی ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملہ میں 30 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا کے شمالی ریاست كاتسنا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کی جانب سے دو گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں میں کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے جمعہ کی شام میں کئے گئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ ’پنچ ڈیلی‘ نامی اخبار کے مطابق دونوں گاؤں میں فی الحال پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ بوکو حرام ایک شدت پسند تنظیم ہے۔ بوکو حرام نائیجیریا میں روزانہ کہیں نہ کہیں خوفناک کارروائی انجام دیتا رہتا ہے۔ اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک گاؤں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملہ میں کم از کم 30 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading