اہم خبر: مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہوگیا

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل پرتعطل کے درمیان مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہوگیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے صدر راج نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس طرح سے شیوسینا اوراین سی پی- کانگریس اتحاد کو حکومت بنانے کولے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ حالانکہ شیو سینا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ جائے گی۔ حالانکہ مہاراشٹرکے گورنربی ایس کوشیاری نے این سی پی کو آج رات 8:30 بجے تک کا وقت دیا ہے۔
اسی دوران کانگریس کے سینئر لیڈران جن میں احمد پٹیل، کے سی وینو گوپال اورملیکا ارجن کھڑگے شامل ہیں، یہ این سی پی سربراہ شرد پوارسے ملاقات کریں گے اورپھرحتمی فیصلہ ہوگا۔ مہاراشٹرمیں جاری سیاسی اٹھا پٹخ کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے صدرراج کی سفارش کے بعد مرکزی کابینہ نے بھی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔ اب ریاست میں صدر راج محض ایک قدم دوررہ گیا ہے۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی منظوری ملتے ہی ریاست میں صدرراج نافذ ہوجائےگا۔ ریاست میں صدرراج نافذ کرنے کی سفارش کے درمیان اب شیوسینا نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شیوسینا نے گورنرکے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عرضی میں شیوسینا نے کہا ہے کہ اسے حمایتی مکتوب پیش کرنے کے لئے گورنر نے 72 گھنٹے کا وقت نہیں دیا۔ صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔

کانگریس لیڈر سنجے جھا نے اس پر ٹویٹ کر کہا کہ ’ ہوشیاری نہیں! گورنر کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا‘۔ وہیں، شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے صدر راج نافذ کئے جانے کی خبروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ جب این سی پی کو دیا گیا وقت ختم نہیں ہوا ہے تو ایسے میں عزت مآب گورنر صدر راج کی سفارش کیسے کر سکتے ہیں‘‘.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading