ممبئی: مہاراشٹرکی سیاست مسلسل کروٹ بدل رہی ہے۔ اسمبلی میں ادھوحکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعلیٰ اجیت پوارنے ممبئی واقع اپنی رہائش گاہ پرناندیڑسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ چکھلیکرسے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کولے کرریاست کے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا دورایک بارپھرسے شروع ہوگیا ہے۔
دراصل مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا- این سی پی اورکانگریس کی حکومت آج ہفتہ کے روزاسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔ ایسے میں اجیت پوار کی بی جے پی لیڈرسے ملاقات کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں۔ اسمبلی کےایک افسرنے بتایا کہ فلورٹسٹ دوپہربعد ہوگا۔ حالانکہ گورنربھگت سنگھ ہوشیاری نےادھوٹھاکرے کواکثریت ثابت کرنےکےلئے تین دسمبرتک کا وقت دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلورٹسٹ کی تجویزپیش کرنے والےلیڈروں میں سنیل پربھو، دھننجے منڈے، اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان شامل ہوں گے۔