مالیگاؤں(نامہ نگار) ادب کے شہر مالیگاؤں میں اکبر پیر بھائی کالج ممبئی کی معرفت اردو جونیئر کالج کے طلبہ کے درمیان بہت بازی کامقابلہ منعقد کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق دبستانِ اردو مالیگاؤں کے اردو دوست اساتذہ اور سامعین کے لیے یہ خبر خوش آئند ہے کہ آج مورخہ 18 دسمبر 2018 بروز منگل دوپہر 2:30 بجے سے شہر عزیز مالیگاؤں کے اردو جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات کے مابین عظیم الشان محفل "بیت بازی” کا انعقاد ‘حاجی شبیر احمد حج ٹریننگ سینٹر، قدوائی روڈ مالیگاؤں’ میں انعقاد پزیر ہورہا ہے _ اساتذہ، طلبہ، ڈی ایڈ، بی ایڈ کالج میں زیرِ تربیت اساتذہ و معلمات سے شرکت کی گزارش کنوینر پروفیسر عائشہ ثمن نے کی ہے.