اولیو ٹری اسکول میں آنکھوں کے معائنہ کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ:20اکتوبر(راست)آنکھیں قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔ جنکا نعم البدل ممکن نہیں ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے اس کے نتیجے میں آنکھوں کے مسائل کم عمری سے سر اُٹھانا شروع کردیتے ہیں۔ موجودہ دور کی آلودگی میں اضافہ، جدیدطرز زندگی، ٹیلی ویزن، موبائل فون اور کمپیوٹرکا استعمال ، آنکھوں کے مسائل پیدا کردیتی ہیں۔آج بروز ہفتہ 20 اکٹوبر کو حِکمہ یجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسا ئٹی کے زیر انصرا م olive tree school اولیو ٹری اِنگلش اسکول میںآنکھوں کے معائنہ کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔جس میں آنکھوں کے مسائل اور نقصانات سے طلباءکو واقف کروایاگیا ۔ کیمپ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر روشن آرا خان اور ڈاکٹر سہیل عرفا ن محمد خان نے اپنی خدما ت دیں۔ طلباءمفید مشورے، عملی طریقے و نسخے بھی دئیے گئے۔جس کے مطابق کتب کو اپنی آنکھوں سے مناسب فاصلے پر رکھ کر پڑھیں، لیٹ کر پڑھنا آنکھوں کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ جہاں آپ پڑھائی کر رہے ہیں وہا ں روشنی کا معقول انتظام ہو۔۔ ٹی وی کو کم از کم آنکھوں سے چھ میٹر کے فاصلے پر رکھیں،طلباء موبائیل کے استعمال سے بچئے۔ سبز پتوں والی سبزیاں جن میں وٹامن A ہوتا ہے اور دودھ کا استعمال کرئیں۔ کاربو ہائیڈ ریٹ، کیلشیم اور پروٹین بھی آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔اور اپنی آنکھوں کو گرد و غبا ر و آلودگی سے بچائیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading