ناندیڑ:27/ ستمبر۔( ورقِ تازہ نیوز)جائیکواڑی پروجیکٹ، ناتھ ساگر ریزروائر، پیٹھن سےتاریخ۔ 27-09-2024 کو صبح 07.00 سے 07.30 کے درمیان گیٹ نمبر۔ 10 سے 27 نمبر والے کل 18 گیٹس کو 2.0 فٹ اونچائی سے 1.5 فٹ اونچائی تک مستحکم کیا جائے گا جہاں سے کل 9432 کیوسک پانی کا اخراج کم کیا جائے گا۔

اس طرح 18 دروازوں سے 37728 – 9432 = 28296 کیوسک کا کل ڈسچارج گوداوری ندی کے طاس میں سپل ویز کے ذریعے جاری رہے گا۔
پانی آمد کے لحاظ سے ڈسچارج کو کم یا بڑھایا جائے گا۔اسلئے دریائے گوداوری کنارے رہنے والے ہوشیار رہیں۔