اورنگ آباد کاخبرنامہ

جادھو واڑی منڈی میں مینگو فیسٹویل کا آغاز:ملک کے مختلف علاقوں کے آموں کی فروخت
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): جادھو واڑی میںگذشتہ روز مینگو فیسٹویل کا آغاز عمل میں آیا جس کا افتتاح اسمبلی کے صدر ہری بھاﺅ بھاگڑے کے ہاتھوں کیاگیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگریکلچر مارکیٹنگ بورڈ اورنگ آباد زرعی پیداوار کمیٹی کے اشتراک سے جادھو واڑی میںواقع پھول مارکیٹ میں مینگو فیسیٹویل رکھا گیا ہے جہاں کوکن کے کسان بھی ہاپوس آم فروخت کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کیسر اور دیگر اقسام کے آم بھی دستیاب ہیں۔ یہ فیسٹویل آم کی مارکیٹنگ اور کسانوں کو بہتر دام دلانے کے لئے رکھی گئی ہے جس کا افتتاح مہاراشٹر اسمبلی کے صدر ہری بھاﺅ باگڑے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے صدر رادھا کشن پٹھاڑے دامودھر توپتے اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اطلاع ہے کہ فیسٹویل میں شرکت کرنے والے کسانوں کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات مارکیٹ کمیٹی نے کئے ہیں۔

پانی کی شدید قلت متاثرین کو جلد راحت فراہم کی جائے؛بارش اور پانی کی قلت کے سبب ترکاری کی پیداوار میں قلت
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آبادتعلقہ میں پانی کی شدید قلت ہوچکی ہے لہذا متاثرین کو راحت جلد فراہم کی جائے یہ مطالبہ عوامی نمائندوں نے متعلقہ انتظامیہ سے کیا ہے۔ اورنگ آباد پنچایت سمیتی میں جنرل باڈی کی ماہانہ میٹنگ آج رکھی گئی جہاں تعلقہ میں پانی کی قلت کا معاملہ گونجا اور اراکین نے انتظامیہ پر الزامات کی بوچھار کرڈالیں۔ اراکین نے کہا کہ تعلقہ اورنگ آباد کے دیہی مقامات پر پینے کے پانی کی شدید قلت ہوچکی ہے اور مویشیوں کے لئے بھی چارے پانی کا مسئلہ در پیش ہے اس طرح بے روزگار افراد کو روزگار گیارنٹی اسکیم کے تحت بھی کام نہیں مل پار ہے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ اقدامات نہیں کرتا اور متاثرین کو راحت مہیا نہیں کرتا۔ اراکین نے مطالبہ کیا ہے ک ہ تعلقہ میں پینے کے پانی کے انتظامات جلد کئے جائیں مویشیوں کے لئے علیحدہ پانی مہیا کیا جائے اور بے روزگار افراد کو کام دلایا جائے۔ اس میٹنگ میں چیئرمین تارا بائی اکڑوے کے علاوہ بھی ڈی اواور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔بارش کی کمی اور پانی کی قلت کے سبب سبزی ترکاری کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ اور ان کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا بجٹ گڑبڑانے لگا ہے۔ اس سال سوکھے کے سبب نہ صرف پانی کی قلت محسوس کی جارہی ہے بلکہ اس کا اثر کھیتی باڑی پر بھی پڑنے لگا ہے۔ اور زرعی پیداوار کی قیمتیںآسمان چھونے لگی ہیں بارش نہ ہونے کے سبب ربیع اور خریف کی فصل جاتی رہی تو کسانوں نے سبزی ترکاری کو اپنے روزگار کا سہارا بنالیا مگر پانی نہ ہونے کے سبب انہیںبھاجیوں اور ترکاریوں کے پودوں کو سینچنا بھی مشکل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کی آئی ہے اور ظاہر ہے کہ جب پیداوار کم ہوگی تو ان کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں گی یہی وجہ ہے کہ کوتمبیر کی گڈی ان دنوں ۰۷ تا۰۸ روپئے سینکڑہ فروخت ہورہی ہے میتھی کی ایک بھاجی پندرہ روپئے پودینہ کی ایک گڈی دس روپئے لہسن ۰۲۱ روپئے فی کلو پودینہ کی ایک گڈی دس روپئے فروخت ہورہا ہے آلو پیاز اور ٹماٹے ۵۱ تا۰۲ روپئے فی کلو بیچے جارہے ہیں۔ زرعی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ سے باورچی خانہ کا بجٹ ڈگمگانے لگا ہے اور کھانوں کے ذائقے کم ہونے لگے ہیں۔

ضلع پریشد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں کئی عہدے خالی،ہیلتھ سینٹر پر ڈاکٹر ندادر‘مریضوں کو پریشانی کا سامنا
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ضلع پریشد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں کئی عہدے خالی پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے دیہی علاقو کے ہیلتھ سینٹر پر ڈاکٹر ندارد ہیں ایک اطلاع کے مطابق ۹۲ ڈاکٹروں کے غیر حاضر ہونے کے سبب مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ریاستی حکومت نے ایمرجنسی سروسیس کے زمرے میں شامل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں خالی عہدے پر کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اس حکم پر اب تک عمل آواری نہیں ہو پائی اورنگ آباد ضلع پریشد ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں منظوری ایک ہزار ۵۲ عہدوں میں سے ۴۷۷ عہدوں پر تقرر کیاگیا ہے بقیہ عہدے خالی پڑے ہیں جس کی وجہ سے دیہی عوام کو طبی سہولت فراہم کرنا محکمہ کے لئے دشوار ہوچکا ہے بتایا جاتا ہے کہ لع پریشد میں ۹۰۱ افسران کے عہدے منظور ہیں جن میں ۲۸ جگہ پر افسران کا تقرر کیاگیا۔ ۹۲ ڈاکٹر تربیتی اور ٹینرٹی رخصت پر ہیں اسی طرح آروگیہ سیوک ۶۰۱ اسسٹنٹ آروگیہ سیوک ۸۶۱ فارماسیسٹ ۴ اور یونانی حکیم کے پانچ عہدے خالی ہیں۔ دیہی اسپتالوں میں ملازمین اور ڈاکٹر س نہ ہونے کا خمیازة دیہی عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے سرکاری دواخانوں میں علاج کے انتظامات نہ ہونے کے سبب مجبوراً انہیں خانگی دواخانوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث دیہی علاقو ںمیں نجی ڈاکٹروں کی بھی کمی آئی ہے۔

10فیصد سے کم طلباءوالے 50 سے زائد اسکولس ہوسکتے ہیں بند
پریشان اساتذہ پر لٹکتی بے روزگاری کی تلوار
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد کے ایسے 50 سے زائد اسکولس بند کئے جاسکتے ہیں جہاں طلبہ کی تعداد نہایت کم ہے یہ اطلاع ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ۲ سال پہلے ضلع پریشد کے ایجوکینش ڈپارٹنٹ کے تحت چلنے والے ایسے اسکولس بند کردینے کی بات چلی تھی جہاں طلبہ کی تعداد 20 فیصد سے کم ہے اور اس طرح کے لگ بھگ ۰۰۴۱ اسکولس انتظامیہ کے راڈرار پر تھے لیکن طلبہ کے تعلیمی نقصان کے پیش نظر انتظامیہ نے کاروائی ملتوی کردی تھی۔ لیکن اس طرح کی ہلچل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں پھر سے شروع ہوچکی ہے۔ مگر اس بار انتظامیہ ایسے تعلیمی اداروں کی تفصیلات اکٹھا کررہا ہے جہاں دسویں جماعت بھی ہے اور متعلقہ اسکول میں طلباءکی تعداد ۰۱ فیصد سے کم ہے۔اطلاع ہے کہ ایسے اسکول کسی بھی وقت بند کئے جاسکتے ہیں اور متعلقہ طلبہ کے داخلے کہیں اور کئے ج اسکتے ہیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہوسکے لیکن ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اسطرح کی ہلچل شروع ہونے کے سبب اساتذہ بے چین دکھائی دے رہے ہیں اور اساتذہ تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ اسکولس بند کردئے جانے پرمتعلقہ اساتذہ پر بے روزگار کی تلوا رلٹک سکتی ہے لہذا انتظامیہ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے بارے میں بھی سوچے۔

شہر میں خونخوار کتوں کے جھنڈ سے شہریان پریشان
گھاٹی میں ریبیز انجکشن کی قلت‘ مریض مہنگے انجکشن باہر سے خریدنے پر مجبور
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ایک طرف تو شہر میں خونخوار کتوں کی بہتات ہے رات میں کتوں کے جھنڈ لوگوں پر حملہ آور ہورہے ہیں دوسری جانب گھاٹی اسپتال کتے کے کاٹنے کے علاج ضروری انجکش کی قلت سے پریشان ہے اب اگر کسی کو کتا کاٹ لے تو وہ کہاں جائے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اساتپ میں کتے کاٹنے کے علاج کے لئے ضروری اینٹی ریبیزی انجکشن کی شدید قلت ہے دواخانے میں انجکش نہ ہونے کے سبب مریضوں کو بازار سے خریدنا پڑرہا ہے۔ انتظامیہ کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر میں کتوں کی بہتات ہے اور راتوں کو چوراہوں اور راستوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ جمع رہتے ہیں اور راہ گیروں پر حملہ کرتے ہیں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ میں آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ دوسری جانب گھاٹی دواخانے میں کتا کاٹنے کے علاج کے لئے ضروری اینٹی ریبیز انجکشن کی قلت ہے پچھلے کئی ماہ سے دواخانے میں انجکشن نہ ہونے کے سبب مریضوں کو بازارسے مہنگے داموں پر انجکشن خریدنے پر مجبو رہونا پڑتا ہے۔ لیکن متعلقہ انتظامیہ اس مسئلے کو حل نہیں کرتا ہے۔

ماہ رمضان کے پیش نظرمسلم علاقوں میں بنیادی سہولتوں پر توجہ دی جائے
ایم آئی ایم ذمہ دار کا میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ماہ رمضان میں مسلم علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص پانی بجلی سپلائی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور قدیم شہر کے تمام علاقو ںمیں یکساں پانی سپلائی کرنے کی متعلقہ افسران کو دی جائے۔ یہ مطالبہ ایم آئی ایم قائد عبدالغفار قادری نے میونسپل کمشنر سے کیا۔ماہ رمضان جاری ہے اس کے باوجود قدیم شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی سپلائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ چھ اور آٹھ دنوں کے وقفہ سے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے سبب وقت بے وقت پانی کی سپلائی سے روزہ دار خواتین اور بچوں کو پانی سے ہلکان ہونا پڑرہا ہے۔ اس معاملے میں آج ایم آئی ایم قائد ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے میونسپل کمشنر نپون ونائیک سے ملاقات کی اور انھیں ایک مطالباتی محضر نپون ونائک سے ملاقات کی اور انھیں ایک مطالباتی محضر پیش کیا۔ کمشنر سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غفار قادری نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران لوگ پانی کے لئے بہت پریشان ہیں کئی علاقو ں اسٹریٹ لائٹ اور صفائی کے لئے بہت پریشان ہیں کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ اور صفائی کے انتظامات بھی درست نہیں ہے لہذا متعلقہ افسران کو ہدایت دی جائے کہ ہر زون کی حدود اور بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں پانی یکساں معقول مقدار میں اور وقت کی پابندی کے ساتھ پانی سپلائی کیا جائے ساتھ ہی اسٹریٹ لائٹ اور کچرا صفائی کے انتظامات بھی درست کئے جائیںمیونسپل کمشنر نے تمام معاملات کی جانب خصوصی توجہ دینے کا تیقن دیا۔
بیوی کو زہر پلایا اور گھاٹی میں شریک کر شوہرفرار
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ایک ۳۲ سالہ بیاہتا کے منہ میں تیزاب انڈیلنے کے معاملے میں پولس نے اس کے شوہر کو گرفتار کیا ہے جسے کورٹ میں حاضر کیاگیا تھا۔ پنڈلک نگر پولس اسٹیشن کے انسپکٹر گھنشیام سونونے نے صحافیوں کو بتایا کہ پنڈلک نگر کی ودیا باڑو جادھو نامی ۳۲ سالہ بیاہتا سے اس کے شوہر باڑو جادھو کو دو بیٹیاں ہیں ۳ مارچ ۹۱۰۲ کو باڑو جادھو کے علاوہ متاثرہ بیاہتا ساس پشپا جادھو سسر اتم جاوھد مایا جادھو سنیل جاوھد وندنا راٹھوڑ اور دنیش راٹھوڑ نامی سات افراد نے ودیا جادھو کو ہاتھ پاﺅ ں پکڑ کر اس کے منہ میں زبردستی ایسیڈ انڈیل دیا تھا جس کے بعد اس کا شوہر اسے گھاٹی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا اس معاملے میں پولس نے متاثرہ بیاہتا کے شوہر باوڑو جادوھو کو گرفتار کرچکی ہے جسے آج کورٹ میں حاضر کیاگیا تھا مزید تحقیقات جاری ہے۔

ڈکیتی کے حملہ میں ایک شخص کی موت‘ایک زخمیلٹیرے پانچ لاکھ روپئے لے کر فرار
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ڈکیتوں کے حملے میں ایک شخص کی جان چلی گئی اور وہ پانچ لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ یہ واردات سلوڑ کے قریب پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق سلوڑ میں جیسوال نامی شخص کی وائن شاپ ہے جہاں لکشمن پنجا جی مورے اور بھکن نڑوبا جادھو ملازمت کرتے تھے گزشتہ شام دونوں ملازمین دکان بند ہونے کے باوجود دن بھر کمائی مالک کے پا س جمع کروانے کے لئے نکلے تھے کہ راستے میں ان پر چند لٹیروں نے حملہ کردیا ہے اور پانچ لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ اس واردات میںجادھو شدید طور پر زخمی ہوا تھا جس کی اسپتال میں دوران علاج موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے ملازم کا علاج جاری ہے۔ یہ معاملہ سلوڑ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے اور لٹیروں کو گرفتار کرنے کے لئے ہر طرف ناکہ بندی کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading