اورنگ آباد میں کورونا کے 29 نئے معاملے، کل متاثرین کی تعداد 273

aurangabad-corona_1588295752اورنگ آباد، 3 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وائرس کووڈ۔19′ وبا کے 29 اور نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں اس وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 273 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سنیچر کی رات تک ضلع میں کورونا کے 244 معاملے تھے اور اس وائرس کے انفیکشن سے نو افراد کی موت ہو چکی ہے اور 24 مریض تندرست ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل رات دیر بھیم نگر سے 11 اور ندنون کالونی سے ایک کورونا کے مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اتوار کی صبح 17 نئے مثبت معاملے سامنے آئے جس میں 16 معاملے مکند واڑی اور ایک بیج پورا سے ہیں۔غور طلب ہے کہ اورنگ آباد شہر میں 15 مارچ کو پہلے کورونا مریض کی نشاندہی کی گئی تھی اس کے بعد ڈیڑھ ماہ کی مدت کے دوران شہر میں 53 مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ شہر میں 27 اپریل کے بعد سے یہ کووڈ -19 معاملات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔