اورنگ آباد ضلع کا خبر نامہ(جمیل شیخ کے ذریعہ)

اورنگ آبادمیئر نند کمار گھوڑیلے اعلیٰ افسران کے ساتھ مل کر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں
رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل کا پریس کانفرنس سے نمائندوں سے خطاب
imtiyaz jaleel press conferenceاورنگ آباد:(جمیل شیخ):میئر نند کمار گھوڑیلے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے میونسپل کارپوریشن کوبڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اور انکے ساتھ یہاں کے اعلیٰ افسران بھی برابر کے شریک ہیں جس سے نہ صرف ان پر قانونی کاروائی ہوسکتی ہے ۔بلکہ یہاں کے خاطی افسران بھی جیل بھی جاسکتے ہیں۔یہ بیان ایم پی امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس میں دیے۔ انھوں کے کہا کہ گزشتہ دنوںں میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میںں جو کچھ بھی ہوا میئر نندکمار گھوڑیلے اسے آسانی سے ٹال سکتے تھے مگر اایسا نہ کرتے ہوئے انھوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس پر جوکہ جمہوری طرز پر اپنا احتجاج کررہے تھے انھیں پولس فورس کی مدد سے میٹنگ ہال سے باہر کیا۔ نوو منتخبہ ایم پی امیتاز جلیل نے کہا کہ پارلیمان اانتخاب میں ان کی جیت کو شیوسینا بی جے پی کے لوگ ہضم نہیں کرپارہے ہیں ۔جب کہ سابق ایم پی چندرکانت کھیرے کی ہار کیلئے خودد میونسپل کارپوریشن پر برسراقتدار پارٹیاں ذمہ دارہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ صرف اپنے آقاکو خوش کرنے کیلئے میئر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔اگر وہ اپنے آقا کے حکم پر کام کرنے کی بجائے عوامی مسائلل پر توجہ دیتے توالیکشن میں چندرکانت کھیرے بآسانی جیت سکتے تھے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ میئر نے میونسپل کارپوریشن کوو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کی بجا ئے عوام کے بہیوں کی لوٹ مچار کھی ہے۔ اور غیر ضروری کاموں پر لاکھوں روپئے خرچ کررہے ہیں جسکاحساب انھیں عوامم کی دینا ہوگا۔ امتیاز جلیل نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ایک سال میں مئےر ککے کیبن میں آنے ووالے مہمانوںں کے چائے پانی پر چارلاکھ ۸۶ہزار روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مختلف پروگرامس کی فولڈز اور ویڈیو شوٹنگ پر ایک سا ل میں ۹۱لاکھ ۸۹ہزار ۸۰۵روپئے خرچ کئے گئے ۔مئےر کیبن اور میئر بنگلہ کی تزتین کاری پر دس لاکھ ۲۴ہزار ۲۷۸ روپئے خرچ کئے گئے جبب کہ یہاں کے ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں مل پارہی ہیں۔ شہر میں کئے گئے مختلف کاموں کے بلوں کی ادئیگی کانٹریکٹرس میونسپل کارپوریشن دفتر پر ہڑتال کرنے پر مجبورہیں۔انھوں نے کہا کہ ابھی تو یہ ٹائٹل ہے ابھی پوری فلم باقی ہے۔ آگے پتتہ چلے گا کہ میئر نندکمارگھوڑیلے نے کسطرح میونسپل کارپوریشن کو چونا لگایا ہے۔ سبھی اسکینڈلس پختہ ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لائے جائیں گے ان کے اشاروں پر کام کرنے والے سرکاری افسران پر بھی شکنجہ کسا جائیگا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا اورنگ آباد شہر میں پانی کی قلت کیلئے صرف میونسپل انتظامیہ ذمہ دار ہے جو اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے خانگی ایجنسیوں کے ذریعہ پیر لل پائپ لائن پروجیکٹ مکمل کروانا چاہتی ہے جس سے ان کا کمرشیل انٹریسٹ ظاہر ہوتا ہے۔ نو منتخبہ ایم اپی امتیاز جلیل نے بتایا کہ اورنگ آباد شہر سمیت پورے ضلع کی عوام کو پانی کی قلیت کا سامنا ہے اور شہر میں جو پانی کی قلت ہے اس کیلئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ خودذمہ دار ہے جو جائیکواڑی سے شہر تک پانی لفٹ کرنے کیلئے بنائے گئے منصوبے کو صرف خانگی ایجنسیوں کے ذریعہ میونسپل کارپوریشن ایجنٹس یا پر ایم جے پی کے ذریعہ مکمل کروایا جاسکتا ہے ۔جس سے صاف ظاہر ہیکہ اس معاملے میں یہاں کے عہدیداران و افسران کا کمرشیل انٹر یسٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سیشن سے واپس آنے کے بعد وہ اس مسئلہ کو حل کروائینگے۔ انھوں نے اور ریگیشن ڈپارٹمنٹ کے ایجنٹسرس کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے اور ان سے درخواست کی ہیکہ وہ پانی کے مسئلہ کو حل کر نے کیلئے پروجیکٹ رپورٹ تیار رکھیں۔
گھاٹی دواخانے میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ڈیڑھ ماہ قبل گھاٹی دواخانے کے میڈسین اور گائنئیناکولاجی ڈپارٹمنٹ میں آگے لگنے کے واقعات پیش آئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ یہ آگ شارک سرکٹ کے سبب لگی ہے۔ لیکن اسکے بعد انتظامیہ نے ان واقعات سے کوئی سبق نہیں لیا۔ گذشتہ ہفتے گھاٹی دواخانے کے گائیناکولاجی ڈپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگی گئی تھی جیسے ڈاکٹروں اور ملازمین نے ملکر فوری بجھا دیا تھا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا تھا۔ اس واقع کے بعد دواخانے کے الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کو دواخانے کی پوری وائیرینگ کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ لیکن انتظامیہ کی اس ہدایت کو الیکٹرک ڈپارٹمنٹ نظر انداز کدیا اور اب تک دواخانے کی وائرینگ کی جانچ نہیں کی اور نہ مرمت کے کام کئے جسیکے۔ باعث متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اور انتظامیہ متہصدی پر سوالیہ نشان لگتا دیکھائی دے رہا ہے ۔سوال یہ ہے کہ اس کے بعد اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے ذمے دار کون ہوگا؟
گھاٹی دواخانہ میں جگہ کی قلت‘اوپی ڈی دیگر شعبوں میں تبدیل
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):گھاٹی دواخانے جگہ کی کمی کے سبب اوپی ڈی کے مختلف شعبوں کی جگہ تبدیل کردی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی سے مریضوں کی پریشانی بھی کم ہوگی۔اورنگ آباد گوریمنٹ میڈیکل کالج اسپتال گھاٹی دواخانے کی اوپی ڈی میں علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کی طبی جانچ اور اُن میں ادویات کی تقسیم کیلئے ایک علمیدہ اور بڑی عمارت موجود ہے۔ لیکن روز آنہ یہاں علاج کیلئے آنیوالے مریضوںکی تعداد اور شبعہ جات میں اضافے کے پیش نظر اوپی ڑی اور دیکگر شعبوں کو اسی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خواتین کے امراض کی اوپیر ڈی اور لیبرروم پہلی منزل پر منتقل کردئے گئے ہیں اور اس میں کی جانیوالی آئی سی سی اور دیگر امراض کی اوپی ڈی گروانڈ فلور پر منتقل کردی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ تبدیلی مریضوں کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔
اورنگ آبادضلع پریشد اسکول میں کلاس روم کی تعمیر کے لئے ۷۱ کروڑ منظور
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):اورنگ آباد ضلع پریشد اسکولیں میں کلاس روم کی تعمیر کیلئے حکومت نے ۷۱کروڑ روپﺅں کا فنڈ منظور کیا ہے ۔یہ اطلاع پرائمری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے موصول ہوئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے اطلاع ملی ہے کہ ضلع کے دیہی مقامات پر چلنے والے بیشتر اسکولس کی عمارتیں خستہ ہو چکی ہیں۔ لہٰذا وہاں نئے کلاس روم تعمیر کرنے کیلئے حکومت نے ۷۱کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا ہے۔ یہ فنڈ نئے کمروں کی تعمیر کے علاوہ اسکول کی پرانی عمارتوں کی مرمت کیلئے بھی استعمال میں لایا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے جوں ہی فنڈ موصول ہوگا کام شروع کردیا جائیگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading