اورنگ آباد : ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل کاموں کا افتتاح کیا جائے میئر نند کمار گھوڑیلے کی تمام شعبہ جات کے افسران کو ہدایت

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے قبل سبھی منظور شدہ کاموں کا افتتاح کرلیا جائے۔ یہ ہدایت میئر نند کمار گھوڑیلے نے سبھی ایچ او ڈیز کو آج منعقدہ جائزہ میٹنگ میں دی۔ واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات 2019 کے لئے مارچ مہینے کے لئے پہلے ہفتہ میں ضابطہ اخلاق نافذ کئے جانے کا امکان ہے۔ لہذا سبھی سرکاری دفاتر میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل تمام منظور شدہ ترقیاتی کاموں کےاآغاز کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں تاکہ موصولہ فنڈ حکومت کو واپس بھجوانے کی نوبت نہ آئے یا پھر بجٹ لیپس ہونے نہ پائے اس غرض سے میئر نند کمار گھوڑیلے نے میونسپل افسران کی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

آج انھوں نے سبھی ایچ او ڈیز کی ایک میٹنگ طلب کی۔ اور مختلف شعبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا اسی طرح کون سے سیکشن میں کون کون سے ترقیاتی کام منظور ہونے کی بعد بھی اب تک شروع نہیں کئے گئے اس کی معلومات حاصل کرنے کے بعد انھوں نے سبھی ایچ او ڈیز کو آئندہ آٹھ دنوں میں سبھی منظور شدہ کاموں کے افتتاح کرلینے کی ہدایت دی اس طرح کارگزار میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی ٹاﺅن پلانر اے بی دیشمکھ اور ایم بی قاضی کو ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے راستوں کے لئے فراہم کردہ 125 کروڑ روپیو ںسے جن سڑکوں کی فہرست تیار کی گئی ہے اس کی ج انچ کی جائے کہ کیا واقعی ان راستوں کے تعمیری کاموں کی ضرورت ہے اس کے بع دقطعی فہرست شام تک تیار کرکے حکومت کو منظور کے لئے روانہ کی جائے۔ شہر میں پیدا شدہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے 28 فروری کو منعقدہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں عین وقت پر انتظامیہ کی جانب سے سو ٹینکرس میں اضافہ کی تجویز رکھی جائے تاکہ اسے منظوری دی جاسکے اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد شہر میں پانی کا مسئلہ پیدا نہ ہونے پائے۔

اس میٹنگ میں کارگزار ڈپٹی میونسپل کشنر ڈی پی کلکرنی ایکزیکٹیو انجینئر ہیمنت کولہے خواجہ الیاس قاضی محی الدین پدمے اے بی دیشمکھ وارڈ آفیسر ایس ایس جرارے عظمت خان میرا چوہان مکند کلکرنی نیاتے گھن کچرا پروجیکٹ چیف نند کشور بھومبے اور دیگر سبھی شعبوں کے ایچ او ڈیز شریک تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading