اورنگ آباد:محمد اسحاق ولد شیخ وزیر ساکن ایس ٹی کالونی، فاضل پورہ اورنگ آباد سابق ملازم ایس ٹی (والد جاوید قریشی، سابق کارپوریٹر) کا آج سہ پہر4:30 بجے انتقال ھوگیا۔
وہ اپنے دور کے معروف ایس ٹی یونین لیڈر تھے۔ شہر میں موجود تمام ایس ٹی کالونیاں انہیں کی بسائی ھوئی ہیں۔ وہ ایس ٹی بنک کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کی عمر 90سال تھی۔ وہ صوم و صلاۃ کے پابند اور ایک نیک انسان تھے۔
انتہائی ملنسار اور اپنے اصولوں کے پابند تھے۔ ان کی نماز جنازہ صبح 9/ بجے مسجد شاہ گنج میں ادا کی جائے گی اور درگاہ حضرت پیر غیب صاحب کے قبرستان میں تدفین علم میں آئےگی۔
پسماندگان میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے موجودہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔آمین یا رب العالمین