اورنگ آباد 21 فروری (ورق تازہ نیوز)عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاو¿نڈیشن اورنگ آباد کے جانب سے اردو اسکولوں میں مکتوب نگاری کی مہم چلائی جارہی ہے. جس کے تحت *آج اورنگ آباد کے اردو اسکولوں کے طلبائ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو اردو میں پوسٹ کارڈ لکھ کر مانگ کی کہ اردو کو دوسری ریاستی زبان کا درجہ دیا جائے اس کے لیے 1600 طلبائ کو پوسٹ کارڈ تقسیم کیے گئے.
جس پر طلبائ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کو اردو میں پوسٹ کارڈ لکھ کر مانگ کرنے والے ہیں کہ اردو کو دوسری ریاستی زبان کا درجہ دیا جائے. اس مقصد کے لیے آج صبح برہانی نیشنل اردو ہائی اسکول کے طلبائ میں فاو¿نڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے پوسٹ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ 21 فروری کو پوری دنیا میں عالمی یومِ مادری زبان کے طور پر منایا جاتا ہے. اردو ہماری مادری زبان ہے جس میں ہم بے پناہ محبت کرتے ہیں، اسی محبت کے اظہار کے لیے فاو¿نڈیشن کی جانب سے شہر کے مختلف اسکولوں میں پوسٹ کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں. اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ طلبائ میں خطوط نویشی کو فروغ دیا جائے.
ٹیلی-فون موبائل اور شوشل میڈیا کی وجہ سے سے خط و کتابت کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، جس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ ہماری تحریر صلاحیتوں پر اثر پڑا ساتھ ہی ایک دوسرے کے لیے استعمال کیے جانے والے عزت و احترام کے القاب و الفاظ کا استعمال بھی ختم ہو گیا ہے. ہم شہر میں یہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگ پھر سے مکتوب نگاری کی طرف راغب ہوں. پروگرام کی ابتدائ میں اسکول کے صدرمدرس بوہرہ مشتاق احمد نے مرزاعبدالقیوم ندوی کا تعارف کراتے ہوئے ان اس مہم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں اور اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں. اسکول استاذ سید امجدالدین قادری اور شیخ نثار سر نے بھی طلبائ کی رہنمائی کی اور امجد قادری سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.